ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

...اس فلم کے دوران ہو گیا تھا ابھیشیک بچن کو ایشوریہ سے پیار، سیٹ پر ہی کردیا تھا یہ

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن آج 42 سال کے ہو گئے ہیں۔ 5 فروری 1976 میں پیدا ہوئے ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی جوڑی بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔

  • Share this:
...اس فلم کے دوران ہو گیا تھا ابھیشیک بچن کو ایشوریہ سے پیار، سیٹ پر ہی کردیا تھا یہ
ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن

بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن آج 42 سال کے ہو گئے ہیں۔ 5 فروری 1976 میں پیدا ہوئے ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی جوڑی بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑیوں میں سے ایک ہے۔ ابھیشیک اور ایشوریہ کا پیار سیٹ سے ہی شروع ہوا اور ابھیشیک نے فلم کے سیٹ پر ہی ایشوریہ کو پرپوز بھی کیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابھیشیک نے ایشوریہ کو نقلی ہیرے کی انگوٹھی دیکر پرپوز کیا تھا۔ ابھیشیک نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ ' میں نیو یارک میں فلم کی شوٹنگ کر رہا تھا اور سوچ رہا تھا کہ کتنا اچھا ہوگا اگر ہم ایک دن شادی کرلیں اور ساتھ  رہیں۔  اس کے کچھ سالوں بعد ہم 'گرو' کے پریمیر کیلئے وہاں پہنچے۔ پریمیر کے بعد میں ایشوریہ کو اسی بالکنی میں لیکر گیا اور کہا'مجھ سے شادی کروگی'؟


ایک انٹرویو میں ایشوریہ نے بتایا تھا کہ ابھیشیک نے انہیں گرو کی شوٹنگ کے دوران پراپ کی طرح استعمال ہوئی انگوٹھی سے پرپوز کیا تھا۔ وہ اصل ہیرے کی انگوٹھی نہیں تھی۔ ایشوریہ کہتی ہیں ابھیشیک اپنے رشتوں میں سچے اور اصل ہیں۔ جس طرح انہوں نے مجھے پرپوز کیا وہ ایک دم اچانک ہوا، میننگ فل کام تھا۔ ہم بیشک قیمتی ہیرے خرید سکتے ہیں لیکن کیا ہمیں ان کی ضرورت ہے؟ بھلے ہی گرو فلم کو دھیرو بھائی امبانی کے ساتھ سملیرٹی کیلئے جانا جاتا ہے لیکن یہی وہ فلم تھی جس نے ان دو ستاروں کو قریب لا دیا ۔

First published: Feb 05, 2019 04:54 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading