ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کبھی ویٹر تو کبھی لاٹری بیچتی تھی بالی ووڈ کی یہ بولڈ اداکارہ ، آج ہے لاکھوں دلوں کی دھرکن

نورا فتیحی کے مطابق جس ڈانس کیلئے انہیں جانا جاتا ہے ، اس کی پریکٹس وہ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں کرتی تھیں ، تاکہ کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ ڈانس کرتی ہیں ۔

  • Share this:
کبھی ویٹر تو کبھی لاٹری بیچتی تھی بالی ووڈ کی یہ بولڈ اداکارہ ، آج ہے لاکھوں دلوں کی دھرکن
اداکارہ نورا فتیحی کے بالی ووڈ سفر کی بات کریں تو یہاں تک پہنچنے کیلئے نورا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔

بگ باس میں انٹری کرنے کے بعد سرخیوں میں آئی کناڈا نزاد اداکارہ نورا فتیحی 28 واں یوم سالگرہ منارہی ہیں ۔ دلبر دلبر اور ساکی جیسے گانوں کے ریمیک میں نظر آچکی نورا آج بالی ووڈ میں اپنی الگ شناخت بناچکی ہیں ۔ ہارڈی سندھو کے میوزک ایلبم کیا بات ہے سے اداکارہ کو کافی شہرت ملی تھی ، جس کے بعد ان کے پاس آئٹم نمبرس کی قطار لگ گئی اور پھر انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈانس نمبرس بھی کئے ۔ آج لاکھوں لوگوں کے دلوں میں راج کرنے والی اس اداکارہ کے بارے میں بہت کم لوگ ہی جانتے ہیں کہ وہ کبھی ویٹر تو کبھی لاٹری بیچنے کا کام کرچکی ہیں ۔


اداکارہ نورا فتیحی کے بالی ووڈ سفر کی بات کریں تو یہاں تک پہنچنے کیلئے نورا کو کافی جدوجہد کرنی پڑی ۔ اپنے جدوجہد کے ایام میں وہ ایک پی جی کے طور پر ایسے کمرے میں رہتی تھیں ، جہاں وہ 8 لڑکیوں کے ساتھ کمرہ شیئر کرتی تھیں ۔




نورا فتیحی ایک قدامت پسند عرب کنبہ سے تعلق رکھتی ہیں ، جس کی وجہ سے انہوں نے صرف پر پروفیشنل زندگی بلکہ خاندانی زندگی میں بھی کافی پریشانیوں کا سامنا کیا ۔

نورا فتیحی حال ہی میں اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں نظر آئی تھیں
نورا فتیحی حال ہی میں اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں نظر آئی تھیں


نورا فتیحی کے مطابق جس ڈانس کیلئے انہیں جانا جاتا ہے ، اس کی پریکٹس وہ اپنے گھر میں اپنے کمرے میں کرتی تھیں ، تاکہ کسی کو یہ معلوم نہ ہوسکے کہ وہ ڈانس کرتی ہیں ۔ وہیں اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو نورا فتیحی حال ہی میں اسٹریٹ ڈانسر 3 ڈی میں نظر آئی تھیں ، جس میں ان کے ساتھ شردھا کپور اور ورون دھون بھی تھے ۔
First published: Feb 06, 2020 06:59 PM IST