Happy Birthday Sana Khan: بوائے فرینڈ کی بات کرتے کرتے لائیو ویڈیو میں رو پڑی تھیں اداکارہ ثنا خان ، یہ تھی اصل وجہ
بوائے فرینڈ کی بات کرتے کرتے لائیو ویڈیو میں رو پڑی تھیں اداکارہ ثنا خان ، یہ تھی اصل وجہ
بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 6 (Bigg Boss 6) سے اپنی شناخت بنانے والی ثنا خان (Sana Khan) آج یعنی 21 اگست کو اپنا 33 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ ان کی پیدائش 21 اگست 1988 کو ممبئی میں ہوئی تھی ۔
بالی ووڈ اداکارہ اور بگ باس 6 (Bigg Boss 6) سے اپنی شناخت بنانے والی ثنا خان (Sana Khan) آج یعنی 21 اگست کو اپنا 33 واں یوم پیدائش منارہی ہیں ۔ ان کی پیدائش 21 اگست 1988 کو ممبئی میں ہوئی تھی ۔ وہ ہندی کے علاوہ کنڑ ، تمل ، ملیالم اور تیلگو زبان کی فلموں میں بھی کام کرچکی ہیں ۔
سال 2020 کے آغاز میں بریک اپ کی خبروں کو لے کر ثنا سرخیوں میں رہی تھیں ۔ ثنا خان طویل عرصہ سے کوریوگرافر مالون لوئس کے ساتھ ریلیشن شپ میں تھیں اور اکثر دونوں کی ساتھ میں تصویریں اور ویڈیوز سامنے آتے رہتے تھے ۔ اداکارہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرکے اپنے بریک اپ کی خبر بتائی تھی ۔ انسٹاگرام پیج سے اپنے فینس کے ساتھ لائیو میں ثنا خان نے مالون سے وابستہ کئی باتیں کہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے وقتا فوقتا ان سے جھوٹ بولا گیا اور انہیں دھوکہ دیا گیا ۔ ثنا خان نے اپنے اس لائیو چیٹ میں کہا : میرے اوپر بہت پابندی لگائی گئی کہ یہ نہیں کرنا کیونکہ اس میں اسکن شو ہوتا ہے ۔ اس نے مجھے کہا کہ وہ مجھے کسی اور کے ساتھ رومانس کرتا ہوا نہیں دیکھ سکتا ۔ مجھے بہت چیزوں سے روکا گیا ۔ اپنے اس ویڈیو میں بات کرتے کرتے اچانک ثنا خان رونے لگیں ۔ رونے کے بعد انہوں نے چیٹ آف کردی اور اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا : معاف کیجئے ، مجھے جانا پڑا کیونکہ میں اپنے آپ کو جذباتی ہونے سے نہیں روک پائی ۔ یہ آنسو اس کیلئے نہیں تھے ، بلکہ یہ درد اور تکلیف میں نے اس کیلئے برداشت کی جو اس کے قابل نہیں تھا ۔ ان لڑکیوں کے بارے میں سوچنا اور بھی زیادہ پریشان کرنے والا تھا ۔ میں اگلی مرتبہ لائیو آوں گی ۔
ایسا رہا ہے کیریئر
ثنا اسکول کے دنوں سے ہی ماڈلنگ میں سرگرم ہوگئی تھیں ۔ سال ۲۰۰۵ میں انہوں نے ہندی سنیما میں لو بجٹ کی فلم یہی ہے ہائی سوسائٹی سے ڈیبیو کیا تھا ۔ وہ فلم بامبے ٹو گوا ، وجہ تم ہو ، دھن دھنادھن اور ٹوائلیٹ ایک پریم کتھا میں بھی کام کر چکی ہیں ۔ سال ۲۰۱۴ میں وہ سلمان خان کی فلم جے ہو میں نظر آئی تھیں ۔ سال ۲۰۱۲ میں بگ باس کے سیزن چھ میں وہ ٹاپ تھری کنٹیسٹنٹ بنیں ۔ اس کے علاوہ ثنا نے کئی ہندی شوز اور اشتہارات میں بھی کام کیا ۔ ثنا ویب سیریز اسپیشل ایپس میں بھی نظر آچکی ہیں ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔