ممبئی: دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے (Aishwarya Rai Bachchan) نے امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن سے 20اپریل 2007 کو شادی کی تھی۔ ویسے تو ایشوریہ اور ابھیشیک بچن (Abhishek Bachchan) کی جوڑی بالی ووڈ کی پرفیکٹ جوڑی میں ے ایک ہے لیکن ایسے میں ان کی زندگی کی کئی کہانیں امڑ۔گھمڑ کر سامنے آرہی ہیں۔ سوشل میڈیا پر سلمان خان (Salman Khan) اور ایشوریہ رائے کے درمیان رشتے کو اکثر گھمما۔پھراکر اچھالاجاتا ہے۔ یہاں تک ک ایک بھرے منچ سے کرن جوہر تک نے سلمان خان کو ایشوری کا نام لیکر پریشان کردیا تھا۔ اسی پہر میں ایک کہانی اور ہے۔
بتادیں کہ ایشوریہ رائے بچن کنبے کی بہو ہیں۔ لیکن ان کے اس خاص موقع پر ان سے جڑی کچھ قصے سنانے والے ہیں ۔ سلمان خان اور ایشوریہ رائے کے پیار کے قصوں سے لے کر اس محبت کی کہانی کے آخر تک ہر کوئی واقف ہے۔ دونوں کا پیار کسی سے چھپا نہیں تھا۔ سلمان اور ایش نے تقریبا 19 سال پہلے فلم ’ہم دل دے چکے سنم‘ میں ساتھ میں کام کیا تھا۔ وہیں ایشوریہ رائے کے ساتھ ایک نام اور جڑتا ہے وویک اوبرائے۔
بتادیں کہ وویک ایک بہترین اداکار ہوتے ہوئے بھی فلم انڈسٹری میں زیادہ نام نہیں کما پائے۔ کئی لوگ اس کے پیچھے کی وجہ ایشوریہ سے افیئر اور سلمان خان سے دشمنی مانتے ہیں۔ ایشوریہ رائے بھلے ہی اب ابھشیک بچن کی ہو گئی ہوں، لیکن اس سے کئی سال پہلے وہ خان یا اوبرائے ہونے تک حالت میں پہنچ گئی تھیں۔ لیکن ایسا کیوں نہ ہو سکا۔ ایشوریہ اور سلمان خان کے افیئر کی خبر کوئی نئی نہیں ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سلمان سے پریشان ہو ایشوریہ نے وویک کا ہاتھ تھام لیا تھا۔ پھر ایسا کیا ہوا کہ ایش انہیں بھی چھوڑ کر چل دیں؟۔
فلم ’ہم دل دے چکے سنم‘ کے سیٹ پر ایش ار سلمان کی ملاقات ہوئی اور وہیں ان کا پیار پروان چڑھنے لگا۔ 1999-2001 سے لے کر ان دونوں نےایک دوسرے کو ڈیٹ کیا، لیکن سلمان خان کی اس ایک بات نے جیسے سب ختم کردیا۔ سلمان نے ایش کے سامنے قبول کیا کہ انہوں نے ایش کے ساتھ دھوکہ کیا ہے، ان کے ہوتے ہوئے کسی اور لڑکی سے رشتہ رکھا ہے۔
بس اتنا ہی تھا کہ ایش نے اس رشتہ کو ختم کرنا بہتر سمجھا، لیکن اتنی آسانی سےرشتہ ختم ہو جاتا تو کیا تھا۔ ایش سے الگ ہو چکے سلمان اپنے غصہ پر قابو نہیں کر پائے۔ ایش فلموں میں مصروف ہوتی تھیں اور سلمان وہاں پہنچ کر ہنگامہ کر دیتے تھے۔

جیسے تیسے سلمان سے دور ہو پائیں تو ان کی زندگی میں انٹر ہوئی وویک اوبرائے کی۔ سلمان سے پریشان ہو چکی ایش کو وویک کا ساتھ اچھا لگتا تھا۔ دونوں نے فلم ’کیوں ہو گیا نہ‘ میں ساتھ میں کام کرتے وقت ایک دوسرے کے لئے پیار محسوس کیا۔ یہاں تک کہ ایش کے 30ویں سالگرہ پر وویک نے انہیں 30 تحفہ بھی دئے تھے۔
حالاںکہ ایشو نے کھل کر کبھی نہیں کہا کہ وہ وویک کے ساتھ رشتہ میں ہیں، لیکن وہ ہر فنکشن میں ان کے ساتھ جاتی تھیں۔ جس سے صاف تھا کہ دونوں کے بیچ کچھ چل رہا ہے۔ ایسے میں وویک کے اس ایک قدم نے سب کچھ بدل ڈالا۔ وویک چاہتے تھے کہ خراب وقت سے گزر رہی ایشوریہ کے لئے وہ ہمیشہ حاضر رہیں، لیکن ہوا اس کا بالکل الٹا۔ وویک نے ایک ہوٹل کے کمرے میں پریس کانفرنس بلائی اور انکشاف کیا کہ انہیں سلمان کی طرف سے جان سےمارنے کی دھمکی بھرے فون آرہے ہیں۔ اس کانفرنس نے کسی کا اچھا کرنےکے بجائے وویک کا ہی سب کچھ چھین لیا۔
قسمت دیکھئےکہ جس کے لئے وویک نے اتنا بڑا قدم اٹھایا اس نے بھی ان کا ساتھ چھوڑ دیا۔ ایشوریہ نے بعد میں صاف کر دیا تھا کہ ان سب سے ان کا کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وویک سے دوری اختیار کر لی۔ ایشوریہ کے ساتھ ساتھ وویک کے ہاتھوں سے فلم آفر بھی نکل گئے۔ وویک نے اگریہ غلطی نہ کی ہوتی تو شاید ایشوریہ رائے آج انہیں کی ہو چکی ہوتیں اور وویک کا فلمی کریئر بھی صحیح چل رہا ہوتا۔
خیر اب جو ہوا سو ہوا آج ایشوریہ اپنا 46 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا ہے۔ وہ اپنے شوہر اور فیملی کے ساتھ بیحد خوش ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔