உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وکی کوشل ۔ کٹرینہ کیف کی ڈیٹنگ کو لے کر اس اداکار نے کیا بڑا انکشاف ، کہہ دی ایسی بات

    وکی کوشل (Vicky Kaushal) اور کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) دونوں کی ڈیٹنگ پر بالی ووڈ اداکار اور انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور  (Harshvardhan Kapoor)  نے مہر لگادی ہے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکار وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے درمیان رشتہ دوستی سے بڑھ کر ہے۔ یہ بھلے ہی وہ نہیں کہہ رہے ہوں ، لیکن بی ٹاون کے گلیاروں میں ایسی بحث زوروں پر ہے ۔ دونوں نے ابھی تک اپنے رشتے کو لے کر کوئی آفیشیل بیان نہیں دیا ہے ، لیکن دونوں کی تصویریں اکثر لوگوں کے ذہن میں شک پیدا کردیتی ہیں  ۔ اب حال ہی میں دونوں کی ڈیٹنگ پر بالی ووڈ اداکار اور انل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور نے مہر لگادی ہے ۔

      وکی کوشل اور کٹرینہ کیف کے درمیان رشتے کو ہرش وردھن کپور نے کنفرم کردیا ہے ۔ زوم کو دئے ایک انٹرویو میں انل کپور کے بیٹے اور اداکار ہرش وردھن کپور نے وکی اور کٹرینہ کے رشتے پر مہر لگاتے ہوئے کہا کہ دونوں ساتھ ہیں ۔

      دراصل شو میں ریپڈ فائر راونڈ کھیلتے ہوئے ہرش وردھن سے پوچھا گیا تھا کہ وہ انڈسٹری میں کس کے ریلیشن شپ کی خبروں کو سچ یا پھر پی آر کا کام مانتے ہیں ؟ اس کے جواب میں ہرش وردھن نے کہا کہ وکی اور کٹرینہ ساتھ ہیں اور یہ سچ ہے ۔ مگر فورا ہی ہرش وردھن کپور نے کہا : کیا یہ بتاکر میں مصیبت میں پڑنے والا ہوں ؟

      آپ کو بتادیں کہ حال ہی میں وکی کوشل کو کٹرینہ کیف کے گھر پر دیکھا گیا تھا ، جس کا ایک ویڈیو بھی سامنے آیا تھا ۔ سال 2019 سے وکی اور کٹرینہ ایک دوسرے کو ڈیٹ کررہے ہیں ۔

      تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے جب کسی اداکار نے کٹرینہ اور وکی کوشل کے ریلیشن شپ پر کھل کر کوئی بات کہی ہے ۔ اب فینس کی نگاہیں اس پر بھی مرکوز ہیں کہ دونوں اسٹارس آخر کب اپنے رشتے کا اعلان فینس کے سامنے کرتے ہیں ۔ آپ کو بتادیں کہ ہرش وردھن کپور اگلی مرتبہ نیٹ فلکس اینتھولاجی 'رے' میں نظر آئیں گے ، جو ستیہ جیت رے کی کہانیوں پر مبنی ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: