ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عائشہ ٹاکیا فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہیں، کبھی ہالی ووڈ میں کیا تھا کام

فلم ’وانٹیڈ (Wanted)‘ سے مقبول ہونے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیا (Ayesha Takia) کا آج یوم پیدائش ہے۔ وہ فلموں سے زیادہ اپنی ذاتی زندگی اور سرجری کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔

  • Share this:
عائشہ ٹاکیا فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہیں، کبھی ہالی ووڈ میں کیا تھا کام
عائشہ ٹاکیا فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہیں

نئی دہلی: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ میں شمار ہونے والی عائشہ ٹاکیا (Ayesha Takia) بھلے ہی آج فلموں سے دور ہیں، لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں بستی ہیں۔ فلم ’وانٹیڈ (Wanted)‘ سے مقبول ہونے والی عائشہ ٹاکیا کا آج یوم پیدائش ہے۔ ان کی پیدائش 10 اپریل 1986 کو ہوئی تھی۔ وہ فلموں سے زیادہ تنازعہ کے سبب سرخیوں میں رہی ہیں۔ وہ سب سے زیادہ اپنے ہونٹ کی سرجری کے سبب سرخیوں میں آئی تھیں۔ آج اداکارہ عائشہ کے یوم پیدائش پر ان کی زندگی کے تمام خاص پہلووں کے بارے میں جانتے ہیں۔


عائشہ ٹاکیا نے 4 سال کی عمر میں کیمرے کا سامنا کیا تھا۔ تب کامپلین گرل کے طور پر مشہور ہوئیں عائشہ کے ساتھ شاہد کپور بھی نظر آئے تھے۔ انہوں نے درجنوں اشتہار فلموں میں کام کیا ہے۔ یہیں سے انہوں نے بالی ووڈ کا سفر طے کیا تھا۔ اداکارہ نے اپنی پہلی ہی فلم سے سبھی کی توجہ اپنی طرف مرکوز کی تی۔ ان کی پہلی فلم تھی- ’ٹارجن: دی ونڈر کار‘ اس فلم میں رول کے لئے انہیں بیسٹ فی میل ڈیبیو کا ایوارڈ ملا تھا۔


سال 2006 میں آئی فلم ’ڈور‘ بھی ان کے کیریئر میں خاص مقام رکھتی ہیں۔ اس فلم میں اداکارہ نے اپنی گلیمرس شبیہ سے الگ ایک چھوٹے سے گاوں کی بیوہ خاتون کا کردار نبھایا تھا۔ انہوں نے تب اپنی اداکاری کے سبھی کا دل جیت لیا تھا، لیکن سلمان خان کے ساتھ آئی فلم ’وانٹیڈ‘ نے انہیں مقبولیت کے عروج پر پہنچا دیا تھا۔


(تصویر کریڈٹ: Instagram/ayeshatakia)
(تصویر کریڈٹ: Instagram/ayeshatakia)


میڈیا رپورٹس کے مطابق، عائشہ ٹاکیہ بالی ووڈ کی ان چنندہ اداکارہ میں سے ایک ہیں، جنہیں پیار کی خاطر اپنا مذہب تبدیل کرنے میں بھی کوئی اعتراض نہیں تھا۔ انہوں نے فرحان اعظمی کے ساتھ شادی کے لئے اپنا مذہب بھی تبدیل کر لیا ہے۔ فرحان اعظمی، سماجوادی پارٹی کے سینئر لیڈر اور مہاراشٹر یونٹ کے صدر ابو عاصم اعظمی کے بیٹے ہیں۔ حالانکہ، اس پر کبھی عائشہ ٹاکیا نے کھل کر بات نہیں کی ہے اور نہ ہی ان خبروں کو غلط بتایا ہے۔

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ اس خوبصورت اداکارہ نے کبھی بالی ووڈ میں کام کیا تھا۔ انہوں نے فلم ’اے نائٹ ودھ دی کنگ‘ میں بھی کام کیا تھا۔ وہ ہندی کے علاوہ تیلگو فلموں میں بھی نظر آئی تھیں، لیکن وہ اچانک فلموں سے دور ہوگئیں۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Apr 10, 2021 08:57 AM IST