عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کا کارڈ تو آپ کو یاد ہی ہوگا۔ یہ فرضی کارڈ عالیہ۔ رنبیر فیک ویڈنگ کارڈ (فرضی کارڈ) سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہوا تھا۔ اس کارڈ میں کئی بیوقوفانہ غلطیاں تھیں لیکن اس پر عالیہ ۔ رنبیر کی شادی کی تاریخ جو بتائی گئی تھی وہ فرضی ہے یا نہیں اس پر کنفیوزن برقرار ہے۔ اسی بات کو لیکر آخر عالیہ بھٹ سے میڈیا نے سوال پوچھ ہی ڈالا۔ وہیں عالیہ نے شادی کے اس سوال پر جو رد عمل دیا وہ کئی سوال کھڑے کر رہا ہے۔

دراصل ہوا کچھ ایسا کہ عالیہ بھٹ حال ہی میں ممبئی ایئر پورٹ پر اسپاٹ ہوئیں وہ جیسے ہی اپنی کار سے اتریں وہاں پر موجود میڈیا نے انہیں گھیر لیا۔ عالیہ آگے جارہی تھیں کہ ان سے ایک رپورٹر نے سوال پوچھ لیا کہ وائرل ہورہی ان کی شادی کی تاریخ یعنی 22 جنوری 2020 صحیح ہے یا غلط؟ اس پر عالیہ نے واقعی کنفیوز کرنے والا رد عمل دیا۔ یہاں دیکھیں عالیہ کا وہ ویڈیو۔
عالیہ سوال سن کر پہلے تو زور سے ہنس پڑیں تھوڑی دیر تک ہنسنے کے بعد عالیہ نے کہا 'میں کیا بولوں'? کچھ دیر بعد انہوں نے میڈیا کی طرف دیکھتےہوئے نا میں سر ہلا دیا۔ وہیں اب لوگ سمجھ اس لئے نہیں پائے کیونکہ اگر یہ تاریخ غلط ہے تو عالیہ نے فوراً نا کیوں نہیں بولا اور کنفیوز کرنے والا رد عمل یعنی ریئیکشن دیکر چلی گئیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔