ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 60 ہزار میں ہورہا تھا بالی ووڈ کی اس جونئیر آرٹسٹ کا سودہ

ملزم سے پوچھ گچھ میں پولیس کو پتہ چلا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے یہ ریکیٹ چل رہا تھا اور کئی ماڈل اور بالی ووڈ سے وابستہ لوگ اس میں شامل ہیں ۔

  • Share this:
ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 60 ہزار میں ہورہا تھا بالی ووڈ کی اس جونئیر آرٹسٹ کا سودہ
ہائی پروفائل سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش ، 60 ہزار میں ہورہا تھا بالی ووڈ کی اس جونئیر آرٹسٹ کا سودہ

مہاراشٹر کی ممبئی پولیس نے سیکس ریکیٹ سے مبینہ طور پر وابستہ بالی ووڈ کے ایک کاسٹنگ ڈائریکٹر کو ورسووا سے گرفتار کیا ہے ۔ اس معاملہ میں ایک میک اپ آرٹسٹ اور جونئیر فنکار کو بچایا گیا ہے ۔ پولیس نے اس سیکس ریکیٹ کا تار کئی بڑی شخصیات سے وابستہ ہونے کا شک ظاہر کیا ہے ۔ ایک افسر نے بتایا کہ پختہ ثبوت ملنے کی بنیاد پر سول سروسیز برانچ نے 32 سالہ نویل پریم لال آریہ کو گرفتار کیا ۔ وہ دو متاثرہ خواتین کا 60 -60 ہزار روپے میں سودہ کررہا تھا ۔


ملزم سے پوچھ گچھ میں پولیس کو پتہ چلا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے یہ ریکیٹ چل رہا تھا اور کئی ماڈل اور بالی ووڈ سے وابستہ لوگ اس میں شامل ہیں ۔ سول سروسیز برانچ کے سینئر افسر نے بتایا کہ بچائی گئی دونوں خواتین مغربی بنگال سے تعلق رکھتی ہیں ۔ وہ دہلی میں اس سیکس ریکیٹ سے جڑے دلال اشون کمار کے رابطے میں تھیں ، جس نے انہیں ممبئی بھیجا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس معاملہ میں آریہ کے دو دیگر ساتھی فرار ہیں ۔ معاملہ درج کرلیا گیا ہے اور جانچ جاری ہے ۔


علامتی تصویر
علامتی تصویر


قابل ذکر ہے کہ اسی ماہ کے شروع میں بالی ووڈ کے ایک پروڈکشن منیجر کو مبینہ طور پر سیکس ریکیٹ میں شامل ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزم کو جوہو کے مضافی علاقہ میں مبینہ طور پر ایک چار ستارہ ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکیٹ کے معاملہ میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ افسران نے بتایا تھا کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایس ایس برانچ نے زیڈ لکزری ریزیڈینسی ہوٹل سے پروڈکشن منیجر کو گرفتار کیا تھا ۔

انہوں نے بتایا تھا کہ چھاپہ ماری کی کارروائی کے دوران ازبکستان کی دو لڑکیوں کو بھی وہاں سے بچایا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا تھا کہ اس سے پہلے 23 دسمبر کو ایس ایس برانچ نے اسی ہوٹل سے سیکس ریکیٹ میں شامل تین خواتین کو بچایا تھا ۔
First published: Jan 17, 2020 09:22 PM IST