ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سونم کپوراور نیہا دھوپیا کے بعد اب ہمیش ریشمیاکریں گے شادی

بالی ووڈ ان دنوں فلموں کے ساتھ ساتھ شادیوں میں بھی خوب مصروف ہے، سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب ایک اور سلیبرٹی شادی کے لئے تیار ہے۔

  • Share this:
سونم کپوراور نیہا دھوپیا کے بعد اب ہمیش ریشمیاکریں گے شادی
بالی ووڈ ان دنوں فلموں کے ساتھ ساتھ شادیوں میں بھی خوب مصروف ہے، سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب ایک اور سلیبرٹی شادی کے لئے تیار ہے۔

بالی ووڈ ان دنوں فلموں کے ساتھ ساتھ شادیوں میں بھی خوب مصروف ہے، سونم کپور اور نیہا دھوپیا کے بعد اب ایک اور سلیبرٹی شادی کے لئے تیار ہے۔ خبر ہے کہ معروف گلوکار (سنگر) ہمیش ریشمیا گرل فرینڈ سونیا کپور سے شادی کرنے والے ہین۔


رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ دونوں خفیہ تقریب میں شادی کرچکے ہیں اور جمعہ کو ان کا ریسپشن ہوسکتا ہے۔ ایسے میں ان کے مداحوں کو اب بس تصویروں کا ہی انتظار ہے، جس سے یہ خبر پختہ ہوسکے۔


واضح رہے کہ ہمیش کی یہ دوسری شادی ہوگی۔ اس سے پہلے انہوں نے 1995 میں کومل سے شادی کی تھی، لیکن 2017 میں دونوں الگ ہوگئے تھے۔ گزشتہ سال ہمیش نے کومل سے طلاق کے بعد کہا تھا کہ ہمارا طلاق اتفاق رائے سے ہوا ہے۔ میں اور میری بیوی ایک دوسرے کی عزت کرتے ہیں۔


ہمیش ریشمیا اور کومل کا ایک بیٹا بھی ہے۔ اب وہ ٹی وی اداکارہ سونیا کپور سے شادی کرنے والے ہیں۔ کہاجارہا ہے کہ ان کا بیٹا بھی اس شادی میں شامل ہونے والا ہے۔
First published: May 11, 2018 03:56 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading