پنجابی گلوکار، ریپر اور اداکار ہنی سنگھ طویل عرصہ سے اسکرین سے غائب ہیں۔ انہوں نے گلوکاری میں تو واپسی کر لی لیکن وہ سلور اسکرین سے دور تھے۔ اس دوری کی وجہ سے ان کے مداح ہنی سنگھ کو کافی مس کر رہے تھے۔ مداحوں کا یہ انتظار رنویر- دیپیکا کے رسیپشن کے ذریعہ ختم ہوا۔
طویل عرصہ سے کیمرے سے دور ہنی سنگھ نے بال بڑھا لئے ہیں۔ ساتھ ہی ان کا وزن بھی پہلے سے تھوڑا بڑھ گیا ہے۔ موٹی چین، ٹی شرٹ اور کول ہیئر اسٹائل سے نوجوانوں کا دل جیتنے والے ہنی سنگھ بالکل مختلف انداز میں نظر آرہے ہیں۔ ہنی سنگھ رنویر- دیپیکا کے رسیپشن پر آکر ایک مرتبہ پھر خبروں میں چھا گئے ہیں۔ ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔