یوم پیدائش کے دن کووڈ-19 پازیٹیو پائی گئیں رتک روشن کی ماں پنکی روشن، ایسے ہوا سلیبریشن
یوم پیدائش کے دن کووڈ-19 پازیٹیو پائی گئیں رتک روشن کی ماں پنکی روشن
بالی ووڈ اداکار رتک روشن (Hrithik Roshan) کی ماں پنکی روشن (Pinkie Roshan) کورونا پازیٹیو (COVID-19) پائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے جسم میں وائرس بارڈر لائن پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہار کیا ہے کہ جلد ہی ان کے اگلے ٹسٹ کی رپورٹ نیگیٹیو آجائے گی۔
ممبئی: پورے ملک میں ابھی بھی پھیل رہے کورونا وائرس سے سبھی لوگ پریشان ہیں۔ فلم انڈسٹری سے جڑے لوگوں کا بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ دیگر بالی ووڈ اداکارہ اور ٹی وی کے فنکاروں کو اپنی گرفت میں لینے کے بعد رتک روشن (Hrithik Roshan) کی ماں پنکی روشن (Pinkie Roshan) کورونا پازیٹیو (COVID-19) پائی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان کے جسم میں وائرس بارڈر لائن پر ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے امید کا اظہارکیا ہے کہ جلد ہی ان کے اگلے ٹسٹ کی رپورٹ نگیٹیو آجائے گی۔
اتفاق دیکھئے، آج رتک روشن کی ماں پنکی روشن کا یوم پیدائش بھی ہے اور انہوں نے شیئر کیا ہے کہ ان کی فیملی کے اراکین برتھ ڈے منانے کی تیاری کر رہے تھے، لیکن اس سے پہلے ان کی فیملی کو ان کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی اطلاع تھی اور انہیں پتہ تھا کہ وہ سیلف آئیسولیشن میں ہیں۔
پنکی روشن نے خود کے کووڈ-19 پازیٹیو ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا، ’ہر 20 دن میں ہم سبھی احتیاط کے طور پر جانچ کرا رہے ہیں۔ اس میں ہماری فیملی کے سبھی اراکین اور ملازم شامل ہیں۔ اس بار، تقریباً ایک ہفتے پہلے میں نے اپنی کووڈ-19 کی جانچ کرائی تھی، جو کورونا پازیٹیو آئی ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ مجھ میں اس بیماری کی کوئی علامت نہیں ہے اور میرے ڈاکٹروں نے مجھے بتایا کہ میرے یوگا اور ورزش نے اسے کنٹرول رکھنے میں بڑی مدد کی ہے، حالانکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ 15 دنوں سے وائرس جسم میں تھا۔ مجھے امید ہے کہ کووڈ-19 کی میری اگلی ٹسٹ رپورٹ نگیٹیو ہوگی۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔