உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    روہت دھون کی فلم میں کام نہیں کریں گے بالی ووڈ اداکار ریتک روشن

    ریتک روشن نے حال ہی میں امنگ 2020 کے ایوینٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    ریتک روشن نے حال ہی میں امنگ 2020 کے ایوینٹ میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

    مشہور اداکار ریتک روشن نے روہت دھون کی فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔ ایسی خبریں تھیں کہ ریتک روہت دھون کی اگلی فلم کرنے والے ہیں جو ایک بڑے بجٹ کی سپر ہیرو فلم ہوگی۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      مشہور اداکار ریتک روشن نے روہت دھون کی فلم میں کام کرنے سے منع کردیا ہے۔
      ایسی خبریں تھیں کہ ریتک روہت دھون کی اگلی فلم کرنے والے ہیں جو ایک بڑے بجٹ کی سپر ہیرو فلم ہوگی۔خبریں ہیں کہ ریتک نے اس فلم کو مسترد کردیا ہے۔وہ ان دنوں فلم سپر 30 میں کام کررہے ہیں۔اس کے بعد وہ یش راج کے بینر کی فلم میں نظر آئیں ۔ریتک فلم کی کہانی کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کرتے ہیں۔
      روہت دھون کی یہ سپر ہیرو فلم ہے،جس کی کہانی پر فی الحال کام کیاجارہا ہے۔انہوں نے اس بات پر توجہ دی ہے کہ یہ کرش سیریز کی فلموں سے بالکل الگ ہو۔لیکن اب ریتک اس فلم سے وابستہ نہیں ہیں ۔روہت اسے بالی ووڈ کی سب سے بڑی فلم بنانا چاہتے ہیں۔

      فلم میں وی ایف ایکس کا زبردست استعمال کیا جائےگا۔وہ بالی ووڈ کی اب تک کی سب سے بہترین سپر ہیرو فلم بنانا چاہتے ہیں۔اس فلم کے پروڈیوسر ساجد ناڈیاوالا ہوں گے
      First published: