ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

خاص تصویر شیئر کرکے سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر سارا علی خان نے کہہ ڈالی ایسی بات ، پوسٹ وائرل

سارا علی خان (Sara Ali Khan) نے سال 2018 میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔

  • Share this:
خاص تصویر شیئر کرکے سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر سارا علی خان نے کہہ ڈالی ایسی بات ، پوسٹ وائرل
خاص تصویر شیئر کرکے سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر سارا علی خان نے کہہ ڈالی ایسی بات ، پوسٹ وائرل ۔ Instagram @saraalikhan95

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ سارا علی خان نے سال 2018 میں آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کے ساتھ فلم کیدارناتھ سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا ۔ اس فلم میں دونوں کی اداکاری کو کافی پسند بھی کیا گیا تھا ۔ بتادیں کہ گزشتہ سال 14 جون کو سشانت سنگھ راجپوت نے ممبئی میں واقع اپنے میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تھی ۔ وہیں سشانت کی پہلی برسی پر سارا نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ لکھی ہے ۔


سارا نے اس پوسٹ میں لکھا : جب بھی مجھے مدد، مشورہ یا ہنسی کی ضرورت ہوتی ، آپ ہمیشہ موجود رہتے ۔ آپ نے مجھے اداکاری کی دنیا سے متعارف کرایا ، مجھے یقین دلایا کہ خواب سچ ہوسکتے ہیں اور مجھے وہ سب دیا جو آج میرے پاس ہے ۔ ابھی بھی یقین نہیں ہورہا ہے کہ آپ چلے گئے ہیں ۔ لیکن ہر مرتبہ جب میں ستاروں ، نکلتے سورج یا چاند کو دیکھتی ہوں تو مجھے پتہ ہوتا ہے کہ آپ یہاں ہیں ۔ کیدارناتھ سے اینڈرومیڈا تک ۔


Instagram @saraalikhan95
Instagram @saraalikhan95


میڈیا رپورٹ کی مانیں تو فلم کیدارناتھ کے دوران سشانت سنگھ راجپوت اور سارا علی خان دونوں قریب آئے اور دونوں ایک دوسرے کو ڈیٹ کرنے لگے ۔ دونوں کو ایک دوسرے کا ساتھ پسند تھا ، لیکن پھر اچانک دونوں الگ ہوگئے ۔ حالانکہ اپنے اس رشتے کو انہوں نے کبھی آفیشیل نہیں کیا ، لیکن دونوں کی ڈیٹنگ کے قصے بی ٹاون نیوز میں کافی گردش میں رہے تھے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 15, 2021 06:54 PM IST