International Yoga Day 2022: انٹرنیشنل یوگ دیوس ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک اور دنیا میں لوگ صحت کی زندگی کے تئیں بیداری پھیلانے کے لئے یوگا کرتے ہیں۔ اس میں بالی ووڈ اداکارہ بھی حصہ لے کر اس خاص دن کو اہم بنا دیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان اداکارہ کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں، جو یوگا کی مدد سے خود کو فٹ رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ لوگوں کو یوگا کرنے کے تئیں موٹیویٹ کرنے کے لئے اکثر سوشل میڈیا پر یوگا ٹپس بھی دیتی رہتی ہیں۔ چلئے نظر ڈالتے ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ (Malaika Arora) کی فٹنس سے تو سبھی واقف ہیں۔ اداکارہ اکثر اپنے یوگا سیشن کی تصاویر یا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ ملائیکہ اروڑہ ’سرو یوگ نام‘ کے ایک یوگ اسٹوڈیو کی پارٹ آنر بھی ہیں۔ بتادیں کہ یوگا دیوس سے پہلے، اداکارہ نے اپنے آفیشیل انسٹا گرام اکاونٹ پر ایک ویڈیو ڈالا، جس میں وہ کئی یوگ آسن کرتی ہوئی دیکھی جاسکتی ہیں۔
ملائیکہ اروڑہ کی طرح بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی (Shilpa Shetty) بھی خود کو مینٹین رکھنے کے لئے یوگا کرتی ہیں۔ وہ ہفتے میں صرف پانچ دن ورک آوٹ کرتی ہیں۔ ان پانچ دنوں میں وہ دو دن یوگا، دو دن اسٹرینتھ ٹریننگ اور ان کا ایک دن کارڈیو کے لئے ریزرو رہتا ہے۔ واضح رہے کہ شلپا شیٹی بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ پر یوگا کرتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتی ہیں۔
بپاشا بسو (Bipasha Basu) بھی یوگا کے ذریعہ اپنے آپ کو فٹ رکھنے میں ماہر ہیں۔ یوگا ان کی لائف اسٹائل کا حصہ ہے۔ تبھی تو 43 سال کی ہونے کے باوجود ان کی خوبصورتی کا کوئی جواب نہیں ہے۔ بتادیں کہ بپاشا بسو بھی اپنے فینس کو موٹیویٹ کرنے کے لئے یوگا کرتے ہوئے ویڈیو اور تصویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔
46 سال کی ہوئیں سشمتا سین (Sushmita Sen) سوشل میڈیا پر کافی سرگرم ہیں اور وقت وقت پر اپنے ورک آوٹ کے ویڈیوز اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔ سشمتا سین بھی پرفیکٹ یوگا کرنے میں ماہر ہیں۔ وہ بھی مشکل سے مشکل یوگا کرکے سبھی کو حیران کردیتی ہیں۔
سب ٹی وی کے کامیڈی سیریل ’ایف آئی آر‘ میں چندر مکھی چوٹالہ کے اپنے کردار سے مشہور ہوئیں کویتا کوشک (Kavita Kaushik) بھی یوگا کرنے میں کسی سے کم نہیں ہیں۔ ان کی فٹنس اور گلوئنگ اسکن کو دیکھ کر کوئی بھی ان کی عمر کا اندازہ نہیں لگاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ کویتا کوشک کا انسٹا گرام ان کے یوگا سیشن اور پوزیشن سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ کو اکثر مشکل سے مشکل یوگا کرتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔
اداکارہ آشکا گوراڈیا (Aashka Goradia) ٹیلی ویژن انڈسٹری کا مشہور نام ہیں۔ کئی شوز اور ریئلٹی شوز سے شہرت حاصل کرچکی آشکا بھلے ہی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے دور ہوں، لیکن فٹنس کی طرف خوب دھیان دے رہی ہیں۔
آشکا خود کو فٹ رکھنے کے لئے کافی وقت سے یوگا کر رہی ہیں۔ یہ ان کی پریکٹس کا ہی نتیجہ ہے کہ وہ اب مشکل سے مشکل آسن کرنے میں مہارت حاصل کرچکی ہیں۔ وہ اکثر اپنے یوگا سیشن کی ویڈیو کو شیئر کرکے فینس کا دل جیت لیتی ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔