IPL 2020: یجویندر چہل کی منگیتر دھنشری کے ساتھ نظر آئیں انوشکا شرما، تصویر میں نظر آیا کیوٹ بیبی بمپ
IPL 2020: یجویندر چہل کی منگیتر دھنشری کے ساتھ نظر آئیں انوشکا شرما
یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کی منگیتر (Fiance) دھنشری ورما (Dhanashree Verma) کے انوشکا شرما (Anushka Sharma) دکھائی دیں۔ اس تصویر میں انوشکا شرما کا کیوٹ بیبی بمپ بھی نظر آیا۔
ممبئی: ان دنوں آئی پی ایل (IPL 2020) کا سیزن چل رہا ہے۔ یہاں میچ کے دوران بالی ووڈ (Bollywood) کا گلیمر بھی اکثر دیکھنے کو مل جاتا ہے۔ گزشتہ میچ میں جہاں ایک طرف شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی خوبصورت تصویریں سرخیوں میں رہی تھیں۔ وہیں دوسری طرف اب حاملہ انوشکا شرما (Anushka Sharma) کی بے حد پیاری تصویر سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔ اس تصویر میں انوشکا شرما کا کیوٹ بیبی بمپ بھی نظر آرہا ہے۔ انوشکا شرما کی یہ تصویر یجویندر چہل (Yuzvendra Chahal) کی منگیتر (Fiance) دھنشری ورما (Dhanashree Verma) نے اپنے سوشل اکاونٹ پر شیئر کی ہے۔
دراصل، آج دوپہر آر سی بی اور راجستھان رائلس کے درمیان زبردست میچ تھا اور اس دوران انوشکا شرما اور دھنشری ورما اپنے اپنے پارٹنرس کو چیئر کرنے پہنچیں۔ وہیں دونوں کی ملاقات ہوئی تو دھنشری نے انوشکا شرما کے ساتھ تصویر لے کر سوشل میڈیا پر شیئر کی۔ اس تصویر میں انوشکا شرما اور اورینج رنگ کی فلورل ڈریس پہنے نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں پارتھیو پٹیل سمیت کئی کرکٹرس نظر آئے۔ وہیں دھنشری سیلفی کلک کرتی نظر آئیں۔ یہاں دیکھیں دھنشری کے ذریعہ شیئر کی گئی تصویر۔
اس تصویر میں سبھی کے چہرے پر مسکان نظر آرہی ہے۔ وہیں اسی مسکان کو لے کر دھنشری ورما نے تصویر کا کیپشن بھی دیا ہے۔ انہوں نے لکھا- ’ہیپی لوگ... میں اپنے پہلے میچ سے کچھ خوشی کے لمحے شیئر کر رہی ہوں۔ ٹیم کو مبارکباد’۔ واضح رہے کہ یہ میچ آر سی بی نے 7 وکٹ سے جیتا۔ وہیں سوشل میڈیا پر دھنشری کے ذریعہ شیئر کی گئی یہ تصویر زبردست وائرل ہو رہی ہے۔
Published by:Nisar Ahmad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔