ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

عامر خان کا بیٹا کہا جانا آئرہ خان کو نہیں آیا پسند ، جواب میں کہہ ڈالی اتنی بڑی بات

عامر خان (Aamir Khan) کی بیٹی آئرہ خان (Ira khan) کافی بے باک اور بولڈ ہیں ۔ جنسی مساوات کی بات ہو یا پھر ذہنی صحت کی ، آئرہ ہر معاملہ پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر کچھ ایسا ہی کرتی نظر آئیں ۔

  • Share this:
عامر خان کا بیٹا کہا جانا آئرہ خان کو نہیں آیا پسند ، جواب میں کہہ ڈالی اتنی بڑی بات
عامر خان کا بیٹا کہا جانا آئرہ خان کو نہیں آیا پسند ، جواب میں کہہ ڈالی اتنی بڑی بات (khan.ira/Instagram)

ممبئی : بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کی بیٹی آئرہ خان کافی بے باک اور بولڈ ہیں ۔ جنسی مساوات کی بات ہو یا پھر ذہنی صحت کی ، آئرہ ہر معاملہ پر کھل کر اپنی رائے ظاہر کرتی ہیں اور ایک مرتبہ پھر کچھ ایسا ہی کرتی نظر آئیں ۔ حال ہی میں انسٹاگرام پر عامر خان کا بیٹا کہے جانے پر آئرہ بھڑک گئیں اور بیٹا یا بیٹی بلائے جانے پر منہ توڑ جواب دے کر پوچھنے والے کی بولتی بند کردی ۔ سوشل میڈیا پر آئرہ کافی سرگرم رہتی ہیں ۔ انسٹاگرام پر اکثر اپنے فینس کے ساتھ بات چیت کرتی رہتی ہیں ۔


پیر کی شام کو آئرہ نے اپنے فینس کے ساتھ سوال و جواب کا ایک سیشن کیا تھا ۔ اس دوران اپنے فینس اور فالوورس کے سوالات کے جواب بھی دئے ۔ آئرہ نے انسٹا اسٹوری پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا : مجھے نہیں معلوم کہ میں خود کے ساتھ کیا کروں اور آپ ؟ اس پوسٹ پر فالوورس کی توجہ گئی ۔ اس پر ایک فین نے پوچھا کہ آپ تو عامر خان سر کی بیٹا ہو نہ ۔ اس پر آئرہ بھڑک گئیں ۔ اس طرح کے جینڈر ناون کا استعمال کرنے پر جواب دیا ۔ میں ان کی بیٹی ہوں ، بیٹا نہیں اور اس طرح کے جینڈرناون کا استعمال کرنے کا کیا مطلب؟


(khan.ira/Instagram)
(khan.ira/Instagram)


اپنے والد عامر خان کی طرح آئرہ خان کو اداکاری میں کوئی دلچسپی نہیں ہے ۔ ایک انٹریو کے دوران آئرہ نے بتایا تھا کہ میں کیمرے کے سامنے نہیں بلکہ کیمرے کے پیچھے کام کرنے میں آرام دہ ہوں ، لیکن اگر کوئی ایکشن فلم مل گئی تو کیمرے کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں سوچ سکتی ہوں ۔

(khan.ira/Instagram)
(khan.ira/Instagram)


بتادیں کہ حال ہی میں ایک ویڈیو شیئر کرکے آئرہ نے بتایا تھا کہ انہیں 19 سال کی عمر میں سلپ ڈسک کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس سال اپنے یوم پیدائش پر آئرہ نے خود کو ایک محنتی ورک آوٹ چیلنج دیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: May 18, 2021 10:20 PM IST