ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کینسر بھی نہیں ہرا سکا، لیکن ماں کی موت کے صدمے نے لے لی عرفان خان کی جان!

بتا دیں کہ اداکار عرفان خان کو منگل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا۔

  • Share this:
کینسر بھی نہیں ہرا سکا، لیکن ماں کی موت کے صدمے  نے لے لی عرفان خان کی جان!
بالی ووڈ اداکار عرفان خان: تصویر انسٹاگرام۔

ممبئی۔ ممبئی کے کوکیلابین اسپتال میں بھرتی اداکار عرفان (Irrfan Khan) خان کا بدھ کو انتقال ہو گیا۔ یہ خبر سنتے ہی ان کے لاکھوں مداحوں کے دل ٹوٹ گئے۔ پردے پر کردار کو زندگی کی طرح اتار دینے والا یہ فنکار اب ہمارے درمیان نہیں رہا اور یہ جذب کرنا بہت مشکل ہے۔ عرفان پچھلے کچھ عرصے سے کینسر جیسی بیماری سے جوجھ رہے تھے لیکن انہیں وہ بیماری بھی ہرا نہیں پائی۔ لیکن ہفتہ کے روز جب عرفان کی 95 سالہ ماں اس دنیا سے رخصت ہوئیں تو عرفان خان شاید اس صدمے کو جھیل نہیں پائے۔


بتا دیں کہ اداکار عرفان خان کو منگل کو پیٹ کے انفیکشن کے بعد ممبئی کے ایک اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ ان کے ترجمان نے منگل کو یہ جانکاری دیتے ہوئے بتایا تھا کہ 53  سالہ اداکار کو کوکیلابین دھیرو بھائی امبانی اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ خان کا 2018 میں کینسر کی بیماری کا علاج ہوا تھا۔



خان کی 95 سالہ ماں سعیدہ بیگم کی تین دن پہلے جئے پور میں موت ہو گئی تھی۔ اداکار کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے نافذ لاک ڈاون کے سبب اپنی ماں کی آخری رسوم میں شامل نہیں ہو پائے تھے۔
Published by: Nadeem Ahmad
First published: Apr 29, 2020 12:50 PM IST