عرفان خان کی اہلیہ نے مداحوں کے نام لکھا جذباتی خط ، سوشل میڈیا پر سلام کررہے ہیں لوگ
سوتاپا نے اس خط میں کئی ایسی باتیں کہی ہیں ، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ کتنی مضبوط خاتون ہیں ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: May 01, 2020 11:50 PM IST

عرفان خان کی اہلیہ نے مداحوں کے نام لکھا جذباتی خط ، سوشل میڈیا پر سلام کررہے ہیں لوگ
طویل عرصہ سے کینسر میں مبتلا رہے اداکار عرفان خان 29 اپریل کو اس دنیا کو الوداع کہہ گئے ۔ وہ اپنے پیچھے دو بیٹے اور بیوی سوتاپا سکدار کو چھوڑ گئے ہیں ۔ ان کی وفات کے بعد جیسے کنبہ پر دکھوں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ، وہیں اس دوران سوشل میڈیا پر عرفان خان (Irrfan Khan) کے فینس اور انڈسٹریز سے وابستہ لوگ ان کی روح کی تسکین اور کنبہ کو صدمہ برداشت کرنے کی طاقت دینے کی دعا کرتے نظر آرہے ہیں ۔ لوگوں سے مل رہی مدد کو دیکھتےہوئے بیوہ سوتاپا (Wife Sutapa Sikdar) نے فیملی کی جانب سے آج ایک خط جاری کیا ہے ۔ وہیں اس بیان میں لکھی کچھ انتہائی خوبصورت باتوں کی وجہ سے عرفان کے فینس اور انڈسٹریز سے وابستہ ستارے ان کی تعریفوں کے پل باندھ رہے ہیں ۔
سوتاپا نے اس خط میں کئی ایسی باتیں کہی ہیں ، جو اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ وہ کتنی مضبوط خاتون ہیں ۔ ان کے اس خط پر اداکارہ رچا چڈھا نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے اس اسٹیٹمنٹ نے مجھے اور کئی دیگر کے زخم کو بھرنے کا کام کیا ہے ۔ ہم اس دکھ کی گھڑی میں آپ کے ساتھ کھڑے ہیں اور اب ہم ایک ساتھ مسکرائیں گے ۔ جب ہم خوبصورت رات رانی کی مہک کو محسوس کریں گے ۔ میں آپ کی شکرگزار ہوں سوتاپا میم ۔
Your statement has served to heal me and many... we were united in this grief... and now we shall smile together ... when we inhale the fragrance of the beautiful raat raani!
Grateful to you Sutapa ma’am. ❤️🙏🏽 https://t.co/czXV4vaEHT
— TheRichaChadha (@RichaChadha) May 1, 2020
This is So Beautiful & Inspiring ... yes we are not fans we are family & you are never Alone #Sutapa @irrfank https://t.co/xNgEvtN0xd
— Kriti Arora (@kritiarora19) May 1, 2020
جبکہ عرفان خان کے کئی فینس سوتاپا کے اس خط کو پڑھ کر جذباتی بھی نظر آئے ۔ سبھی نے ان سے یہ بھی کہا کہ وہ تنہا نہیں ہیں بلکہ عرفان کے کروڑوں فینس ان کے ساتھ کھڑے ہیں ۔
Each and every word is magical, nicely woven but doesn't just go on without leaving us in tears... God bless Sutapa and her boys.. https://t.co/g7uaNKCy99
— Bindukohli (@curiouseagle31) May 1, 2020
خاص بات یہ بھی ہے کہ سوتاپا نے اس جذباتی خط کو عرفان خان کے آفیشیل ٹویٹر ہینڈل سے شیئر کیا ہے ۔ سوتاپا نے اس خط میں عرفان سے وابستہ کئی یادگار باتیں شیئر کی ہیں اور انتہائی جذباتی الفاظ کے ساتھ خط کا اختتام کیا ہے ۔