عرفان خان کی یادوں میں پھر کھوئیں ستاپا سکدر، بولیں- کاش ایک بار پھر وہاں چلتے
عرفان خان (Irrfan Khan) کی اہلیہ (Wife) ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) نے انہیں ایک بار پھر سے اپنے پوسٹ کے ذریعہ یاد کیا ہے۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jul 11, 2020 11:34 AM IST

عرفان خان کی یادوں میں پھر کھوئیں ستاپا سکدر، بولیں- کاش ایک بار پھر وہاں چلتے
ممبئی: اپنے کسی بھی خاص کو کھونا سچ میں تکلیف دہ ہوتا ہے۔ بالی ووڈ (Bollywood) اداکار عرفان خان (Irrfan Khan) کے انتقال کو 2 ماہ سے زیادہ وقت گزرچکا ہے۔ طویل وقت سے ٹیومر کا علاج کرا رہے اداکار عرفان خان نے 29 اپریل 2020 کو اس دنیا کو الوداع کہہ دیا۔ عرفان خان اپنے پیچھے اپنی اہلیہ ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) اور دو بچوں کو چھوڑ گئے۔ ان کے انتقال کے بعد سے اہلیہ ستاپا سکدر ابھرنے کی کوشش کر رہی ہیں، لیکن فیملی عرفان خان کی یادوں کو کم نہیں کر پا رہا ہے۔ سوشل میڈیا (Social Media) پر ایک بار پھر سے عرفان خان کو یاد کرتے ہوئے ان کی یادوں میں کھو گئی ہیں۔
عرفان خان (Irrfan Khan) کی یاد میں ان کی اہلیہ ستاپا سکدر (Sutapa Sikdar) اکثر کچھ نہ کچھ پوسٹ کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے عرفان خان کے ساتھ جڑی ایک اور یاد انسٹا گرام پر شیئر کی ہیں۔ ایک تصویر میں عرفان خان بائیک کے پاس بیٹھے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ دوسری تصویر تیستا ندی کی ہے اور تیسری تصویر میں وہ اپنے بیٹے بابل کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔
ستاپا سکدر نے ان تصویروں کے ساتھ کیپشن میں لکھا، ’یہ وہ دن تھے۔ نارتھ بنگال. کاش میں ندی کے کنارے رہتی۔ بچپن کی یادیں شمالی بنگال. برسات کے موسم میں جنگل سے آنے والی وہ نم خوشبو۔ تیستا صرف ندی نہیں ایک کہانی ہے۔ عرفان خان اور بابل کے ساتھ فلم ’قریب قریب سنگل کے دوران پہنچے تھے۔ کاش پھر سے ایک بار وہاں جا پاتے...’۔
یہ پہلی بار نہیں ہے کہ جب ستاپا سکدر نے عرفان خان کو یاد کیا ہو، اس سے پہلے بھی انہوں نے کئی پوسٹ شیئر کرکے انہیں وقت وقت پر یاد کیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ عرفان خان ہائی گریڈ نیورواینڈوکرائن کینسر سے جدوجہد کر رہے تھے۔ وہ اس سے ریکور کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے تھے۔ اسی درمیان ان کی ماں کے انتقال کی خبر آئی اور فوراً ہی عرفان خان کی حالت بگڑنے کی خبریں آئیں۔ عرفان خان کے طور پر انڈسٹری نےایک بہترین انسان اور ایک بے حد ٹیلنٹیڈ اداکار کو کھودیا۔