اداکارہ پرینکا چوپڑا نے شوہر نک جونس کو کار سے دھکا دے کر نکالا! جانئے کیا ہے پورا معاملہ
پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے اپنی شادی کی سالگرہ (Nick Jonas Priyanka Chopra Wedding Anniversary) کے موقع پر شادی کی کچھ اندیکھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کیا تھا ، لیکن حال ہی میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان کچھ ایسا ہو ، جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 14, 2020 01:41 PM IST

(photo credit: instagram/@priyankachopra)
اداکارہ پرینکا چوپڑا اور نک جونس نے حال ہی میں اپنی شادی کی دوسری سالگرہ منائی ہے ۔ دونوں کی شادی کو دو سال ہوگئے ہیں اور دنوں اکثر ہی ایک دوسرے کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کرتے رہتے ہیں ۔ دونوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر شادی کی کچھ اندیکھی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کو لے کر اپنے پیار کا اظہار کیا تھا ، لیکن حال ہی میں پرینکا چوپڑا اور نک جونس کے درمیان کچھ ایسا ہو ، جس کے بارے میں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ۔
پرینکا چوپڑا نے نک جونس کے ساتھ کچھ ایسا کردیا ہے ، جس پر آپ یقین نہیں کرپائیں گے ۔ رپورٹس کے مطابق پرینکا چوپڑا نے نک جونس کو گاڑی سے دھکا دے کر باہر نکال دیا ہے ۔ یہی نہیں ، انہوں نے نک کیلئے نازیبا الفاظ کا بھی استعمال کیا ۔ دراصل پرینکا چوپڑا ان دنوں لندن میں ہیں ، جہاں وہ اپنی آنے والی فلم ٹیکسٹ فار یو کی شوٹنگ کررہی ہیں ۔
اداکارہ پوری طرح فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔ اسی درمیان ان کی اس فلم سے ایک اور خاص شخص جڑگیا ہے اور یہ شخص کوئی اور نہیں بلکہ ان کے شوہر نک جونس ہیں ۔ دونوں پہلی مرتبہ کسی فلم میں ساتھ نظر آنے والے ہیں ۔ پرینکا چوپڑا اور نک جونس ٹیکسٹ فار یو میں ایک ساتھ نظر آنے والے ہیں اور پرینکا چوپڑا کا یوں نک جونس کو کار سے دھکا دے کر نکالنا اسی فلم کا حصہ تھا ۔
View this post on Instagram
یعنی پرینکا کا نک جونس کو کار سے دھکا دے کر نکالنا کوئی ریئل واقعہ نہیں بلکہ ریل واقعہ ہے ۔ انہیں فلم کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران نک کو کیب سے باہر نکالنا تھا ۔ پرینکا چوپڑا نے نومبر میں ہی فلم کی شوٹنگ شروع کی ہے ۔