உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیا رنبیر کپور بھی عالیہ بھٹ کی طرح ہالی ووڈ میں کرنا چاہتے ہیں انٹری؟ اداکار نے دیا یہ جواب

    رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ (Alia Bhatt and Ranbir Kapoor) ایان مکھرجی کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’برہماستر‘ (Brahmastra) میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور- عالیہ بھٹ کے علاوہفلم میں امیتابھ بچن، ناگا ارجن اور مونی رائے بھی بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

    • Share this:
      بالی ووڈ کے دل کی دھڑکن رنبیر کپور (Ranbir Kapoor) سب سے مقبول اداکارہ میں سے ایک ہیں۔ فلموں میں انہوں نے اپنے پرفارمنس سے فینس کے دلوں میں ایک الگ اور مضبوط جگہ بنائی ہے۔ حال ہی میں، اوورمیکس کی طرف سے جاری کی گئی موسٹ پاپولر میل ہندی فلم اداکارہ کی فہرست میں بھی ان کا نام شامل ہے۔ اسی سال وہ بالی ووڈ کی ٹاپ اداکارہ عالیہ بھٹ (Alia Bhatt) کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ چکے ہیں۔ عالیہ بھٹ اب ہالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے کی تیاری کر رہی ہیں۔ اس درمیان رنبیر کپور سے بھی ہالی ووڈ میں جانے کی منصوبہ بندی کے بارے میں سوال کئے جا رہے ہیں۔

      ای ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق، ایک نیوز پبلیکیشن کے ساتھ ہوئی ایک بات چیت میں جب رنبیر کپور سے پوچھا گیا کہ کیا وہ بھی عالیہ بھٹ کی طرح مستقبل میں ہالی ووڈ میں جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں؟ اس پر رنبیر کپور نے جواب دیا کہ وہ حقیقت میں آڈیشن سے ڈرتے ہیں اور اس لئے فی الحال ایسی کوئی منصوبہ بندی نہیں بنا رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی کہا کہ حقیقت میں ان کا خواب ہالی ووڈ میں جانے کا نہیں ہے۔ ان کے مطابق، وہ جہاں ہیں وہیں خوش ہیں۔

      ’ابھی میرے سارے خواب ’برہماستر‘ کے لئے ہیں‘

      رنبیر کپور نے کہا، ’میں جہاں ہوں، وہیں خوش ہوں اور ابھی میرے سارے خواب ’برہماستر‘ کے لئے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ اوریجنل کنٹنٹ جو آپ کی تہذیب میں ہے، وہ ہر ناظرین کے دل کو چھو سکتی ہے۔ اگر آپ دنیا بھر کے ناظرین تک پہنچنا چاہتے ہیں، تو آپ اسے اپنی تہذیب اور زبان کے ساتھ کرسکتے ہیں‘۔ آپ کو بتادیں کہ عالیہ بھٹ نیٹ فلکس کی ویب سیریز ’ہارٹ آف اسٹون‘ میں نظر آئیں گی۔ اس میں ان کے ساتھ ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ’ونڈر وویمن‘ گیل گڈوٹ بھی ہوں گی۔

      رنبیر کپور-عالیہ بھٹ کی ’برہماستر‘

      رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ ایان مکھرجی کی موسٹ اویٹیڈ فلم ’برہماستر‘ (Brahmastra) میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم 9 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔ پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور (Alia Bhatt and Ranbir Kapoor) پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ رنبیر کپور-عالیہ بھٹ کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن، ناگا ارجن اور مونی رائے بھی اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔ میڈیا رپورٹس کی مانیں تو شاہ رخ خان بطور مہمان فلم میں نظر آئیں گے۔ گڈ ٹائمس سے بات کرتے ہوئے ایان مکھرجی نے ’برہماستر‘ کے بارے میں کھل کر بات کی اور رنبیر کپور-عالیہ بھٹ کو اس ’پریم کہانی‘ کے لئے بالکل فٹ بتایا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: