உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    وویک اوبرائے نبھائیں گے وزیر اعظم مودی کا کردار، 7 جنوری کو جاری ہوگا بایو پک کا فرسٹ لک

    • Share this:
      سابق منموہن سنگھ کے میڈیا صلاح کار رہے سنجے بارو کی کتاب ' دا ایکسیڈینٹ پرائم منسٹر" پر مبنی فلم کے بعد اب ایک اور بایو پک آنے والی ہے۔ یہ بایو پک وزیر اعظم نریندر مودی پر مبنی ہوگی۔ ملی جانکاری کے مطابق فلم میں پی ایم مودی کا کردار اداکار وویک اوبرائے  نبھائیں گے۔

      ٹریڈ اینالسٹ ترن آدرش نے جمعہ کو اپنے آفیشیل ٹوئٹراکاؤنٹ کے ذریعے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ اداکار وویک اوبرائے فلم میں پی ایم مودی کا کردار ادا کریں گے۔ وہیں اس فلم کے ڈائریکٹر اومنگ کمار ہوں گے۔ حالانکہ ابھی تک وزیر اعظم پر مبنی اس بایو پک کا نام طے نہیں ہوا ہے لیکن خبرکے مطابق فلم کا پہلا پوسٹر 7 جنوری کو رلیز کیا جائے گا۔ جس سے سبھی کو امید ہے کہ شاید اسی دن فلم کے نام کا انکشاف ہو جائے۔


      بتادیں کہ راجیہ سبھا پارلیمنٹ اور باکسر میری کام پر سال 2017 میں اداکارہ پرینکا چوڑا کے ذریعے بایو پک بنا چکے اومنگ کمار نے 'بھومی' کو بھی ڈائریکٹ کیا ہے۔ وہیں سال 2013 میں کرش 3 سال 2006 میں اومکاراا، سال 2002 میں کمپنی اور ساتھیا، تاریخی فلموں میں کام کر چکے وویک اوبرائے اس بایوپک کیلئے بھی اب زورو شور سےتیاری کر رہے ہیں۔
      First published: