உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم

    بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم ۔ تصویر : Instagram @sonu_sood

    بالی ووڈ اداکار سونو سود کے ممبئی آفس پہنچی انکم ٹیکس محکمہ کی ٹیم ۔ تصویر : Instagram @sonu_sood

    سونوسود (Sonu Sood) کے ممبئی آفس پر انکم ٹیکس محکمہ نے سروے کیا ہے ۔ خبر ہے کہ چھ الگ الگ علاقوں میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ کچھ دن پہلے ہی سونو سود کو دہلی سرکار نے اسکولی بچوں کیلئے شروع کئے مینٹرشپ پروگرام کا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی : سونوسود کے ممبئی آفس پر انکم ٹیکس محکمہ نے سروے کیا ہے ۔ خبر ہے کہ چھ الگ الگ علاقوں میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ہے ۔ بتادیں کہ گزشتہ ماہ ہی سونو سود کو دہلی سرکار نے اسکولی بچوں کیلئے شروع کئے مینٹرشپ پروگرام کا برانڈ امبیسڈر بنایا ہے ۔

      غور طلب ہے کہ گزشتہ ماہ اگست میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سے سونو سود کی ملاقات ہوئی تھی ۔ اس ملاقات کے بعد وزیر اعلی کیجریوال اور اداکار سونو سود نے مشترکہ طور پر میڈیا سے بھی خطاب کیا تھا ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے کہا تھا کہ سونو سود دہلی حکومت کے خاص پروگرام 'دیش کے مینٹرس' کا برانڈ امبیسڈر بننے کیلئے تیار ہوگئے ہیں ۔


      انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ دہلی کا محکمہ تعلیم جلد ہی ملک کے مینٹرس پروگرام شروع کرے گا ۔ سونو سود اس کے برانڈ امبیسڈر بننے کو راضی ہوگئے ہیں ۔ وزیر اعلی کیجریوال نے اس موقع پر کہا تھا کہ اداکار سونو سود اپنے کام اور سماج کی تئیں ذمہ داریوں کو ادا کرنے کی وجہ سے لوگوں کے ترغیب کا ذریعہ بن چکے ہیں ۔

      بتادیں کہ کورونا وبا کے درمیان سونو سود بالی ووڈ کے ایک ایسے اسٹار رہے ہیں جو گزشتہ ڈیڑھ سال سے ضرورت مندوں کی مدد کر رہے ہیں ۔ اسی لئے انہوں نے لوگوں کے دلوں کو اپنی خاص جگہ بنالی ہے  ۔ جس طرح سونو بے لوث لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں ، اس سے وہ حقیقی زندگی میں بھی ہیرو بن چکے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: