உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jaaved Jaaferi B'day Spl:منفی رول، کامیڈی کے ساتھ ڈانس میں بھی نمبر 1، اس گانے سے ہوئے تھے مشہور

    ۔تصویر: جاوید جعفری انسٹاگرام۔

    ۔تصویر: جاوید جعفری انسٹاگرام۔

    جاوید جعفری نہ صرف اپنی ایکٹنگ بلکہ ڈانسنگ اور کامیڈی کو لے کر بھی کافی مشہور ہیں۔ آج جاوید جعفری اپنا 58واں جنم دن(Jaaved Jaaferi Birthday) منا رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی: بالی ووڈ کے مشہور فنکار جاوید جعفری (Jaaved Jaaferi) کو ہم سبھی نے ویلین سے لے کر کامیڈی فلموں میں دیکھا ہے۔ وہ ہر کردار کو اس طرح نبھاتے ہیں مانوں یہ اُن کے لئے ہی خاص لکھا گیا ہو۔ جاوید جعفری نہ صرف اپنی ایکٹنگ بلکہ ڈانسنگ اور کامیڈی کو لے کر بھی کافی مشہور ہیں۔ آج جاوید جعفری اپنا 58واں جنم دن(Jaaved Jaaferi Birthday) منا رہے ہیں۔ جاوید جعفری مشہور کامیڈین جگدیپ کے بیٹے ہیں۔ کامیڈی اُنہیں اپنے والد سے وراثت میں ملی ہے۔

      والد سے دور
      جاوید جعفری نے حالانکہ، اپنے والد جگدیپ کے نام کا کبھی استعمال نہیں کیا۔ جگدیپ ہندی فلموں میں مشہور کامیڈین تھے،لیکن اُن کی شراب اور جوا کھیلنے کی عادت نے اُنہیں جاوید سے دور کردیا۔ جاوید جعفری نے بالی ووڈ میں کئی فلموں میں کام کیا اور لوگ اُنہیں ایک شاندار اور ماہر ایکٹر کے طور پر جانتے ہیں۔ آپ کو بتادیں کہ جاوید جعفری نے بالی ووڈ میں ڈیبیو دراصل ویلن کے طور پر کیا تھا۔

      ’میری جنگ‘ فلم سے جاوید نے ڈیبیو کیا تھا۔۔تصویر: جاوید جعفری انسٹاگرام۔
      ’میری جنگ‘ فلم سے جاوید نے ڈیبیو کیا تھا۔۔تصویر: جاوید جعفری انسٹاگرام۔


      ایک گانے نے دلائی پہچان
      انہوں نے اپنی پہلی فلم ’میری جنگ‘ سے ہی بتادیا تھا کہ فلم انڈسٹری میں وہ لمبی ریس کے گھوڑے ہیں۔ اس فلم سے نہ صرف اُن کی ایکٹنگ بلکہ ایک گانے - ’بول بے بی بول راک این رول‘ میں شاندار ڈانس کی وجہ سے راتوں رات مشہور ہوگئے۔
      ’بوگی ووگی‘ سے ٹی میں بھی ہوٹ
      یہ بالی ووڈ کا آج بھی ایورگرین ڈانسنگ سانگ مانا جاتا ہے۔ اس کے بعد انہیں کئی فلمیں ملی اور بالی ووڈ میں وہ اپنی جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے۔ آپ کو بتادیں کہ جاوید ٹیلی ویژن کی دنیا میں بھی اپنا سکہ جما چکے ہیں۔ سال 1996 میں اپنے بھائی ناوید اور روی کے ساتھ انہوں نے ایک ڈانسنگ ریالٹی شو ’بوگی ووگی‘ شروع کیا ، جو ٹیلی ویژن کی دنیا میں ایک بڑی تبدیلی کو لے کر آیا۔ اس شو نے گھروں میں بچوں کو پڑھائی کے ساتھ ساتھ ایکسٹرا ایکٹیویٹی کی طرف بھی موڑنے میں اہم رول ادا کیا۔

      شاندار وائس اوور آرٹسٹ
      اس کے علاوہ جاوید ایک بہترین وائیس اوور آرٹسٹ بھی ہیں۔ بچوں کے فیوریٹ شو ’تکاشی کاسل‘ میں جاوید نے اپنی مستی بھری آواز اور کامیڈی بھرے انداز سے نہ صرف بچوں بلکہ بڑوں بڑوں کا دل جیت لیا تھا۔

      بیٹے نے بھی کیا ڈیبیو
      جاوید جعفری کی بیوی کا نام حبیبہ جعفری ہے۔ ان دونوں کے تین بچے ہیں - میزان جعفری، علاویہ جعفری اور عباس جعفری۔ میزان جعفری بالی ووڈ میں سنجے لیلا بھنسالی کی ’ملال‘ فلم سے شروعات کرچکے ہیں۔ میزان کے پاس کئی نئی فلموں کے آفر ہیں۔


      قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: