ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

بوائے فرینڈکو بوسہ دیتی نظر آئیں جیکی شراف کی بیٹی، وائرل ہورہی ہے یہ تصویر

جیکی شراف کی بیٹی (Jackie Shroff Daughter) کرشنا شراف (Krishna Shroff) بھلے ہی فلموں میں نہیں ہیں، لیکن سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی کمی نہیں ہے۔

  • Share this:
بوائے فرینڈکو بوسہ دیتی نظر آئیں جیکی شراف کی بیٹی، وائرل ہورہی ہے یہ تصویر
کرشنا شراف نے شیئرکی تصویر۔

ممبئی: بالی ووڈ اسٹارکڈس کو لےکر تشویش آئے دن ہوتی رہتی ہیں۔ کئی بالی ووڈ میں داخل ہوچکے ہیں تو کئی ڈیبیو کی تیاری کررہے ہیں۔ وہیں اس درمیان کچھ ایسے اسٹار کڈس بھی ہیں، جنہوں نے اداکاری میں قدم نہیں رکھا، لیکن سوشل میڈیا پران کی فین فالوئنگ کسی سپر اسٹار سے کم نہیں ہے۔ ایسی ہی ایک اسٹارکڈ ہیں جیکی شراف کی بیٹی اور ٹائیگر شراف کی بہن کرشنا شراف۔ کرشنا اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کوئی بھی تصویر شیئر کرتی ہیں وہ وائرل ہو ہی جاتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک بے حد بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر انٹرنیٹ پر زبردست ہنگامہ مچا رہی ہے۔


کرشنا شراف ان دنوں باسکٹ بال پلیئر ایبن ہیمس کو ڈیٹ کر رہی ہیں۔ وہ آئے دن اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی نظر آجاتی ہیں۔ کرشنا نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر حال ہی میں ایک بار پھر سے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ایک بے حد بولڈ تصویر شیئر کی ہے۔ ان تصویروں میں کرشنا بوائے فرینڈ کے ساتھ کافی رومانٹک نظر آرہی ہیں۔ تصویر میں وہ ایبن ہیمس کو کس کرتی نظر آرہی ہیں۔




 




View this post on Instagram




 

My favourite fish in the sea. 💙


A post shared by Krishna Jackie Shroff (@kishushroff) on






اس تصویر میں ان دونوں کے پیچھے ایک وشا ایکیریم نظر آرہا ہے، جس میں خوبصورت نظارہ اور مچھلیاں دکھائی دے رہی ہیں۔ کس کرنے والی تصویر شیئر کرتے ہوئے کرشنا نے کیپشن میں لکھا- 'میری پسندیدہ مچھلی'۔ اس تصویر میں ان دونوں کی شاندار کیمسٹری واضح طور پر جھلک رہی ہے۔ کرشنا کے فالورس کو بھی دونوں کا یہ انداز کافی پسند آرہا ہے۔ یہی وجہ ہےکہ یہ تصویر انٹرنیٹ پرٹرینڈکر رہی ہے۔



 




View this post on Instagram




 

Grateful for you everyday, E. ♥️ @ebanhyams


A post shared by Krishna Jackie Shroff (@kishushroff) on






واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی کرشنا، ایبن ہیمس کو بوسہ دیتے ہوئے تصویر شیئر کرچکی ہیں۔ اس سے پہلے وہ سمندر کے کنارے بکنی پہنے ہوئے اپنے بوائے فرینڈ کو بوسہ دیتی ہوئی نظر آرہی تھیں۔ اس تصویر نے بھی سوشل میڈیا پر زبردست تہلکہ مچایا تھا۔ کرشنا ایبن ہیمس کو 8 ماہ سے ڈیٹ کر رہی ہیں۔ ان دونوں کی ملاقات ایک کامن بوائے فرینڈ کے ذریعہ ہوئی تھی۔ کرشنا اور ہیبن دونوں ہی فٹنس فریک ہیں اور اپنے سوشل اکاؤنٹ پر فٹنس ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دکھائی دے جاتے ہیں۔
First published: Mar 01, 2020 03:52 PM IST