ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جب چلتے چلتے اچانک کھل گئے جیکلین فرنانڈیز کے کپڑے ، سونم کپور نے سنبھالا تھا پورا معاملہ

پرفیکشن کیلئے حسینائیں اپنے کپڑوں کو خاص طور پر ڈیزائن کرواتی ہیں ، لیکن یہ بات دیگر ہے کہ انہیں کئی مرتبہ انہیں کپڑوں کی وجہ سے اوپس مومنٹ کا بھی شکار ہونا پڑتا ہے ۔ ایک پروگرام کے دوران اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔

  • Share this:
جب چلتے چلتے اچانک کھل گئے جیکلین فرنانڈیز کے کپڑے ، سونم کپور نے سنبھالا تھا پورا معاملہ
جب چلتے چلتے اچانک کھل گئے جیکلین فرنانڈیز کے کپڑے ، سونم کپور نے سنبھالا تھا پورا معاملہ ۔ (photo credit: screen grab from youtube/Zoom)

بالی ووڈ اکاراوں کا فیشن سینس اکثر سرخیوں میں چھایا رہتا ہے ۔ کیونکہ کے فیشن کے معاملہ میں بی ٹاون حسینائیں کافی الگ رہتی ہیں ۔ ان کی فلموں کے علاوہ ان کا فیشن سینس ہی ہے ، جو سوشل میڈیا پر لوگوں کو انہیں فالو کرنے پر مجبور کردیتا ہے ۔ خاص کر ریڈ کارپیٹ پر ان کے جلوے قابل دید ہوتے ہیں ۔ اسٹائل کے معاملہ میں سبھی اداکارائیں ایک دوسرے کو ٹکر دینے کا کوئی موقع نہیں چھورتی ہیں ۔


پرفیکشن کیلئے حسینائیں اپنے کپڑوں کو خاص طور پر ڈیزائن کرواتی ہیں ، لیکن یہ بات اور ہے کہ انہیں کئی مرتبہ انہیں کپڑوں کی وجہ سے اوپس مومنٹ کا بھی شکار ہونا پڑتا ہے ۔ ایک پروگرام کے دوران اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا تھا ۔ دراصل پروگرام کے دوران جیکلین فرنانڈیز نے جسم کی بناوٹ کو دکھانے والی بلیک ڈریس پہن رکھی تھی ۔


اس لک کو جیکلین نے بلیک ہائی ہیلس اور گولڈن ایئرنگ کے ساتھ مکمل کیا تھا ۔ اس بلیک رنگ کی اسکرین فٹ ڈریس میں جیکلین کافی خوبصورت نظر آرہی تھیں ، لیکن چلتے چلتے اچانک ہی جیکلین کی ڈریس پیچھے سے کھل جاتی ہے ۔ جیکلین کو جیسے ہی یہ محسوس ہوا ، وہ کافی ٹینشن میں آگئیں ۔ لیکن جیسے ہی جیکلین فرنانڈیز کی بیسٹ فرینڈ سونم کپور کو اس بات کی خبر ہوئی ، وہ آگئیں اور اپنی دوست کو اس مشکل سے باہر نکالا ۔


(photo credit: screen grab from youtube/Zoom)
(photo credit: screen grab from youtube/Zoom)


سونم کپور نے بڑی ہی سمجھداری سے اس معاملہ کو سنبھالا اور فوٹوگرافرس کے سامنے ہی اداکارہ کے کپڑے ٹھیک کرنے میں لگ گئی ۔ اس دوران جیکلین اور سونم نے ساتھ میں فوٹوگرافرس کیلئے پوز بھی دئے ۔ دونوں کا یہ ویڈیو کافی سرخیوں میں رہا تھا ۔ سونم کے اس قدم نے جیکلین کو دنیا کے سامنے شرمندہ ہونے سے بھی بچالیا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 16, 2021 01:33 PM IST