உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز کے ساتھ سکیش چندرشیکھر کی Intimate Photo وائرل، ٹرول ہونے پر اداکارہ نے لوگوں سے کی یہ اپیل

    بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز  (Jacqueline Fernandez Sukesh Chandra Shekhar Photos) کی اب ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر میں سکیش چندرشیکھر انہیں کس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔

    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز  (Jacqueline Fernandez Sukesh Chandra Shekhar Photos) کی اب ایک نئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔ اس تصویر میں سکیش چندرشیکھر انہیں کس کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔ جیکلین کی یہ تصویر سامنے آنے کے بعد لوگ انہیں ٹرول کررہے ہیں ، جس سے اداکارہ پریشان ہوگئی ہیں اور انہوں نے فینس سے خاص اپیل کرتے ہوئے ٹرول نہیں کرنے کیلئے کہا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہی برے دور سے گزر رہی ہیں ۔ انہوں نے لوگوں سے ان کی پرائیویسی کا خیال رکھنے اور ان کی تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرنے کی اپیل کی ہے ۔

      جیکلین فرنانڈیز  (Jacqueline Fernandez Instagram) نے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے بیان میں لکھا : اس ملک نے اور اس ملک کے لوگوں نے مجھے ہمیشہ بہت سارا اور لامحدود پیار دیا ہے ۔ اس میں میڈیا سے میرے دوست شامل ہیں، جن سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے۔ میں موجودہ وقت میں ایک بہت برے دور سے گزر رہی ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ جلد ہی اس سے باہر نکلتے ہوئے دیکھیں گے ۔ میری اپنے میڈیا دوستوں سے اپیل ہے کہ وہ میری پرائیویسی کا خیال رکھیں ۔

      تصویر : Instagram @ Asli_Jacqueline

      جیکلین فرنانڈیز نے اپنے بیان میں مزید لکھا : اور میری ذاتی تصاویر ایسے سوشل میڈیا پر سرکولیٹ نہ کریں ۔ آپ اپنے قریبی اور پسندیدہ لوگوں کے ساتھ ایسا نہیں کرسکتے ۔ مجھے امید ہے کہ آپ میرے ساتھ بھی ایسا نہیں کریں گے ۔ میں امید کرتی ہوں کہ انصاف کی جیت ہوگی اور اس کو آپ اچھے نظریہ کے ساتھ لیں گے ۔ شکریہ ۔

      خیال رہے کہ 200 کروڑ روپے کے مبینہ منی لانڈرنگ معاملہ میں ای ڈی کے ذریعہ سکیش چندرشیکھر سے پوچھ گچھ کے دوران جیکلین فرنانڈیز کا نام سامنے آنے کے بعد وہ سرخیوں میں ہیں ۔ سکیش نے مبینہ طور پر جیکلین کو کئی مہنگے تحفے بھی دئے تھے ، جنہیں جانچ ایجنسی نے ضبط کرلیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: