உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز نے دہلی کی عدالت میں دائر کی عرضی، مانگی 15 دن کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت

    جیکلین فرنانڈیز نے بیرون ملک جانے کے لئے دہلی کی عدالت میں دائر کی عرضی

    جیکلین فرنانڈیز نے بیرون ملک جانے کے لئے دہلی کی عدالت میں دائر کی عرضی

    جیکلین فرنانڈیز نے ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈ میں شامل ہونے کے لئے دہلی کی ایک عدالت میں اپیل کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے 15 دنوں کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ان 15 دنوں میں وہ ابو ظہبی، فرانس اور نیپال میں سفر کریں گی۔

    • Share this:
      نئی دہلی: جیکلین فرنانڈیز نے ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈ میں شامل ہونے کے لئے دہلی کی ایک عدالت میں اپیل کی ہے۔ اس اپیل میں انہوں نے 15 دنوں کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت طلب کی ہے۔ ان 15 دنوں میں وہ ابو ظہبی، فرانس اور نیپال میں سفر کریں گی۔ سکیش چندر شیکھر معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے رڈار پر رہی جیکلین فرنانڈیز نے ورک کمٹمنٹس کے لئے بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت کے لئے عدالت کا رخ کیا ہے۔

      جیکلین فرنانڈیز ابو ظہبی میں آئیفا ایوارڈس تقریب میں شامل ہوں گی۔ اس کے بعد وہ ورک کمٹمنٹس کے سبب پہلے فرانس اور بعد میں نیپال جائیں گی۔ حالانکہ، انہیں اجازت ملی یا نہیں، اس کا اپڈیٹ ابھی سامنے نہیں آیا۔ ٹھگ سکیش سے جڑے 200 کروڑ روپئے کی زبردست وصولی کے معاملے میں ان کے خلاف سرگرم لُک آوٹ سرکلر ہے۔

      جیکلین فرنانڈیز کو حراست میں لیا گیا تھا

      اسی وجہ سے جیکلین فرنانڈیز کو گزشتہ سال ممبئی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر کچھ وقت کے لئے حراست میں لیا گیا تھا۔ ابھی حال ہی میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ان کی 7.27 کروڑ روپئے کی جائیداد قرق کی تھی۔ مبینہ طور پر 200 کروڑ روپئے کے منی لانڈرنگ معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ مہا ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور اس سے متعلق لوگوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہیں اور اس معاملے کی جانچ کی جا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شہناز گل نے تازہ ترین فوٹو شوٹ سے دیا فیشن گول، تپتی دھوپ میں اداکارہ نے دکھایا کول انداز

      جیکلین فرنانڈیز سمیت ان اداکارہ سے جڑے سکیش کے تار

      جیکلین فرنانڈیز کے علاوہ سکیش نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کےسامنے کئے گئے انکشاف میں نورا فتیحی، شردھا کپور، شلپا شیٹی اور ہرمن باجوا جیسے بالی ووڈ سیلبس کا بھی نام لیا تھا۔ وہیں، جیکلین فرنانڈیز کو حال ہی میں سلمان خان کی عید پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ جیکلین فرنانڈیز-سلمان خان کا ایک یتیم خانہ میں بچوں کے ساتھ مستی کرنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔

      جیکلین فرنانڈیز کی آنے والی فلمیں

      بات کریں، جیکلین فرنانڈیز کے ورک فرنٹ کی  تو وہ آخری بار جان ابراہم کی فلم ’اٹیک‘ میں نظر آئی تھیں۔ وہ جلد ہی روہت شیٹی کی ’سرکس‘ میں رنویر سنگھ کے ساتھ اور ابھیشیک شرما کی ’رام سیتو‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔ سدیپ ابھینیت کنڑ فلم ’وکرانت رونا‘ میں بھی ان کا کیمیو ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: