உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    جیکلین فرنانڈیز سے ED نے کی 8 گھنٹے تک پوچھ گچھ، ٹھگ مکیش چندر شیکھر کیس میں اداکارہ نے درج کروائے بیان

    جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔ ان سے ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور دیگر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ جیکلین فرنانڈیز سے افسران نے نئے دور کی بھی پوچھ گچھ کی۔ ان سب معاملے میں جیکلین نے اپنا بیان درج کروایا۔

    • Share this:
      ممبئی: جیکلین فرنانڈیز پیر کے روز انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سامنے پیش ہوئیں۔ ان سے ٹھگ سکیش چندر شیکھر اور دیگر سے متعلق منی لانڈرنگ معاملے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ جیکلین فرنانڈیز سے افسران نے نئے دور کی بھی پوچھ گچھ کی۔ ان سب معاملے میں جیکلین نے اپنا بیان درج کروایا۔ ای ڈی نے اپریل میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ (PMLA) کے تحت جیکلین فرنانڈیز کے 7.27 کروڑ روپئے کے فکس ڈپازٹ فنڈ کو عارضی طور پر قرق کیا گیا تھا۔

      جیکلین فرنانڈیز سے پہلے بھی اس معاملے میں ای ڈی دو تین بار پوچھ گچھ کرچکی ہے۔ پی ٹی آئی کے مطابق، افسران نے کہا کہ جیکلین فرنانڈیز کو پیر کے روز اپنا بیان درج کرنے کے لئے نیا سمن جاری کیا گیا تھا کیونکہ ایجنسی اس معاملے میں بچی ہوئی پروسیڈ اور انکم (جرائم سے ہونے والی آمدنی) ہے۔ ای ڈی نے جیکلین فرنانڈیز سے 8 گھنتے تک پوچھ گچھ کی۔

      جیکلین فرنانڈیز کے خلاف 15 لاکھ روپئے نقد کے ساتھ ساتھ 7.12 کروڑ روپئے کے فکسڈ ڈپازٹ اٹیچ کرنے کے لئے ایک غیر مستقل حکم جاری کیا گیا تھا۔ جانچ ایجنسی نے ان فنڈس کو ’جرم کی آمدنی‘ بتایا تھا۔ ای ڈی نے تب ایک بیان میں کہا تھا، ’سکیش چندر شیکھر نے جبراً وصولی سمیت مجرمانہ سرگرمیوں سے پیدا ہونے والے جرم کی آمدنی سے جیکلین فرنانڈیز کو 5.71 کروڑ روپئے کے کئی تحفے دیئے تھے۔

      ای ڈی نے کہا تھا، ’چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو یہ تحفہ دینے کے لئے اس معاملے میں اپنے لمبے وقت کے معاون اور شریک ملزم پنکی ایرانی کو رکھا تھا‘۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: