ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جیکلین فرنانڈیزکا دھمال جاری، ایک دو نہیں، 3 بڑی فلموں میں آئیں گی نظر!

بی ٹاون کی سب سے محنتی اداکارہ میں سے ایک، جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کی کٹی میں تین بگ ٹکٹ فلموں کے ساتھ ایک جام پیک شیڈول ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اداکارہ نے 2020 میں کامیابی کا آسمان چھو لیا ہے۔

  • Share this:
جیکلین فرنانڈیزکا دھمال جاری، ایک دو نہیں، 3 بڑی فلموں میں آئیں گی نظر!
جیکلین فرنانڈیز کا دھمال جاری، ایک دو نہیں، 3 بڑی فلموں میں آئیں گی نظر!

ممبئی: بالی ووڈ کی مس سنشائن جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) نے اپنی پچھلی پرفارمنس کے ساتھ ملک میں تہلکہ مچا دیا ہے اور اب، اپنی آنے والی فلموں میں کچھ شاندار کارکردگی کے ساتھ ناظرین کی تفریح کرنے کے لئے تیار ہیں۔ بی ٹاون کی سب سے محنتی اداکارہ میں سے ایک، جیکلین فرنانڈیز کی کٹی میں تین بگ ٹکٹ فلموں کے اتھ ایک جام پیک شیڈول ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے 2020 میں کامیابی کا آسمان چھو لیا ہے۔


اپنی آئندہ فلموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے، جیکلین فرنانڈیز نے کہا، ’میں اس طرح کے دلچسپ پروجیکٹس پر کام کرنے کے لئے خواہش مند ہوں۔ ہرفلموں کا جانر ایک دوسرے سے بہت الگ ہیں اور یہ کچھ ایسا ہے، جو میں اپنی بکیٹ لسٹ س ٹک آف کرنا چاہتی تھی۔ میرے کرداروں کی بہت الگ ڈیمانڈ ہیں، یہ سپر تھریلنگ ہونے والا ہے’۔


 




 




View this post on Instagram




 

46 million ❤️❤️


A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on






اپنے شریک اداکار کے بارے میں بات کرتے ہوئے، اداکارہ جیکلین فرنانڈیز نے مزید شیئر کیا، ’ایسے کو اسٹار، جن کے ساتھ میں نے پہلے کام کرنا بہت انجوائے کرنا پسند کیا ہے، وہ سلمان اور سیف ہے۔ میں پہلی بار روہت شیٹی اور رنویر کے ساتھ تعاون کر رہی ہوں، وہ سبھی صلاحیت کے پاور ہاوس ہیں اور ان کے ساتھ شوٹنگ کرنے میں بہت مزہ آئے گا’۔ جیکلین فرنانڈیز کہتی ہیں، ’میرے پاس ایک کردار سے دوسرے کردار میں جانے اور سوئچ کرنے کا کوئی وقت نہیں ہوگا، لیکن میں اس کی شکایت نہیں کر رہی ہوں، کیونکہ میں بیک ٹو بیک فلموں کے ساتھ ایک خوشحال اسپیس میں رہوں گی’۔

 



 




View this post on Instagram




 

How was everyone's Sunday?? Fun project coming up soon! #myhappyplace❤️


A post shared by Jacqueline Fernandez (@jacquelinef143) on






جیکلین فرنانڈیز بے حد خوش اور دلچسپ محسوس کر رہی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان ک مداح ایسی نایاب فلموں کے ساتھ سلور اسکرین پر ان کے کرشمہ کو دیکھنے کے لئے بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ جیکلین فرنانڈیز جلد بھوت پولیس، کک 2 اور سرکس میں دکھائی دیں گی، جنہیں ابھی سے ہی بلاک بسٹر مانا جا رہا ہے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Nov 06, 2020 04:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading