உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Jacqueline Fernandez کی مشکلات میں اضافہ، سکیش چندر شیکھر کروڑوں کی ٹھگی معاملے میں ای ڈی نے بنایا ملزم

    جیکلین فرنانڈیز سے ای ڈی نے پوچھ گچھ کی۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @jacquelinef143)

    جیکلین فرنانڈیز سے ای ڈی نے پوچھ گچھ کی۔ (تصویر کریڈٹ: Instagram @jacquelinef143)

    سکیش چندر شیکھر (Sukesh Chandrashekhar) معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز (Jacqueline Fernandez) کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ کی رنگداری کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔

    • Share this:
      سکیش چندر شیکھر معاملے میں بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کی پریشانیاں بڑھتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جیکلین فرنانڈیز کو 200 کروڑ کی رنگداری کے معاملے میں ملزم بنایا ہے۔ ای ڈی (ED) آج ایک اہم سپلیمنٹری چارج شیٹ دہلی کی کورٹ میں فائل کرنے جا رہی ہے۔

      یہ سپلیمنٹری چارج شیٹ ملک کے سب سے بڑے ٹھگ تہاڑ جیل میں بند سکیش چندر شیکھر 200 کروڑ روپئے کی وصولی کی جائے گی، جس میں جیکلین فرنانڈیز کو بطور ملزم رکھا گیا ہے۔ حال ہی میں جیکلین فرنانڈیز کی تقریباً 7 کروڑ 12 لاکھ روپئے کی ایف ڈی بھی ای ڈی نے اٹیچ کی تھی۔ سامنے آئی جانکاری کے مطابق جیکلین فرنانڈیز کو پتہ تھا کہ سکیش ایک مجرم ہے۔

      انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ED) نے جیکلین فرنانڈیز کی 7.2 کروڑ روپئے کی ایف ڈی کو غیر مستقل طور پر قرق کیا تھا۔ ای ڈی نے بالی ووڈ کے کئی فنکاروں سے پوچھ گچھ کی ہے۔ جانچ کے مطابق، سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کے رشتہ داروں کو فنڈ ٹرانسفر کیا تھا۔ ایسے میں اب ای ڈی اس پورے معاملے میں اداکارہ کو بھی ملزم بنا رہی ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      Monalisa Pics: مونالیسا پر چڑھا فوٹو شوٹ کا خمار!

      یہ بھی پڑھیں۔

      Rashami Desai PHOTOS: رشمی دیسائی نے گھنگھرالے بالوں میں انٹرنیٹ پر مچایا دھمال

      آپ کو بتادیں کہ ای ڈی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ جانچ کے دوران، یہ پتہ چلا ہے کہ سکیش چندر شیکھر نے جیکلین فرنانڈیز کو جبراً وصولی سمیت مجرمانہ سرگرمیوں سے کمائے گئے 5.71 کروڑ روپئے کے گفٹ دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے اس معاملے میں اپنی لمبے وقت سے اتحادی اور ملزم پنکی ایرانی کے ذریعہ یہ تحائف دیئے تھے۔ سکیش چندر شیکھر نے بین الاقوامی حوالہ آپریٹر اوتار سنگھ کوچر کے ذریعہ جیکلین فرنانڈیز کی فیملی کے ار اکین کو 1,72,913 امریکی ڈالر اور 2,67,40 AUD دیئے تھے۔



       

      واضح رہے کہ سری لنکائی شہری جیکلین فرنانڈیز لمبے وقت سے ای ڈی کی جانچ کے گھیرے میں ہے۔ جانچ ایجنسی نے جیکلین فرنانڈیز کو ملک چھوڑنے سے روکنے کے لئے لُک آوٹ سرکلر کھولا ہے۔ سکیش چندر شیکھر نے ایک ویب سیریز رائٹر کو جیکلین فرنانڈیز کے لئے اسکرپٹ لکھنے کے لئے 15 لاکھ روپئے بھی بھیجے تھے۔ ای ڈی نے اس پیسے کو بھی اٹیچڈ کیا ہے۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: