உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کاجول نے کیا شاہ رخ خان اور اجے دیوگن کو لے کر حیران کردینے والا انکشاف

    کاجول، شاہ رخ اور اجے دیوگن کی تصویر

    کاجول، شاہ رخ اور اجے دیوگن کی تصویر

    بالی ووڈ اداکارہ کاجول ان دنوں اپنی آئندہ فلم ’ہیلی کاپٹر آیلا‘ کے پروموشن میں بے حد مصروف ہیں۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      بالی ووڈ اداکارہ کاجول ان دنوں اپنی آئندہ فلم ’ہیلی کاپٹر آیلا‘ کے پروموشن میں بے حد مصروف ہیں۔ حال ہی میں فلم کے پروموشن کے دوران صحافیوں کے ساتھ کاجول نے بات چیت کے درمیان اجے دیوگن اور شاہ رخ خان کو لے کر ایک انشاف کیا۔ کاجول نے بتایا کہ ابھی تک اجے دیوگن نے ان کی فلم ’دل والے دلہنیہ لے جائیں گے‘ نہیں دیکھی ہے۔
      صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کاجول نے کہا ’ اجے نے اب تک ’دل والے دلہنیہ لے جائیں گے‘ نہیں دیکھی۔ میں اس کی وجہ تو نہیں جانتی۔ لیکن میں نے کئی بار کوشش کی ہے کہ وہ دکھ لیں لیکن ایسا کبھی ہو نہیں پایا۔ ویسے اجے ہندی فلمیں بہت کم دیکھتے ہیں‘‘۔
      صحافیوں نے جب کاجول سے پوچھا کہ کیا اس کی وجہ شاہ رخ خان ہیں؟ تو اس سوال پر کاجول نے کہا کہ اس کی کوئی خاص وجہ نہیں ہے۔ آپ لوگ اجے سے ہی پوچھ لیجئے گا۔  واضح ہو کہ کاجول اور شاہ رخ کی فلم ’دل والے دلہنیہ لے جائیں گے‘ کا ہر کوئی دیوانہ رہا ہے وہیں اجے سے آئندہ ملاقات میں اس سوال کو ضرور پوچھا جائےگا۔
      First published: