ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

ممبئی میں لاگو کرفیو کے درمیان جھانوی کپور نے دوستوں نے کے ساتھ کی مستی ، ویڈیو وائرل ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات

ویڈیو میں جھانوی اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کارڈی بی (Cardi B) کے میوزک ویڈیو 'Up' پر پول سائیڈ میں دھمال مچاتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
ممبئی میں لاگو کرفیو کے درمیان جھانوی کپور نے دوستوں نے کے ساتھ کی مستی ، ویڈیو وائرل ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات
ممبئی میں لاگو کرفیو کے درمیان جھانوی کپور نے دوستوں نے کے ساتھ کی مستی ، ویڈیو وائرل ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات (photo credit: instagram/@janhvikapoor)

ممبئی : مایانگری ممبئی میں بڑھتے کوونا وائرس کے قہر نے ہر کسی کی نیند اڑا کر رکھ دی ہے ۔ پھر خواہ کو کوئی عام آدمی ہو یا خاص ، ہر کسی کیلئے کورونا سردرد بنا ہوا ہے ۔ کورونا کے بڑھے کیسیز پر قابو پانے کیلئے کرفیو کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔ اس درمیان بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کا ایک ویڈیو کافی تیزی سے انٹرنیٹ پر وائرل ہورہا ہے ، جس میں ان کا مستی بھرا انداز دیکھنے کو مل رہا ہے ۔


ویڈیو میں جھانوی اپنے دوستوں کے ساتھ نظر آرہی ہیں ، جس میں وہ اپنے دوستوں کے ساتھ کارڈی بی (Cardi B) کے میوزک ویڈیو 'Up' پر پول سائیڈ میں دھمال مچاتی نظر آرہی ہیں ۔ اداکارہ کا یہ ویڈیو ان کے فینس کے درمیان کافی پسند کیا جارہا ہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ جھانوی کے اس ویڈیو پر صرف ان کے فینس ہی نہیں بلکہ کئی سلیبریٹیز بھی کمنٹس کررہے ہیں ۔




 




View this post on Instagram





 

A post shared by Janhvi Kapoor (@janhvikapoor)





ویڈیو میں جھانوی کے پلاٹے ٹرینر اور ان کی ٹیم کے ممبرس نظر آرہے ہیں ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جھانوی نے کپشن میں امید ظاہر کی کہ کاش وہ اس سے بہتر کرپاتیں ۔ اداکارہ لکھتی ہیں : مجھے سچ میں لگتا ہے کہ کاش ہم اس سے بہتر کرسکتے ، لیکن ۔۔ ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے کچھ ایموجیز بھی بنائے ہیں ۔ ویڈیو میں جھانوی پرپل کلر کی ہوڈی اور شارٹس میں نظر آرہی ہیں ۔

جھانوی کپور کے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہی مسابہ گپتا اور اسٹائلسٹ تانیہ گھاوری نے بھی ویڈیو پر کمنٹ کئے ہیں ۔ جھانوی کو حال ہی میں راج کمار راو اور ورون شرما کے ساتھ ہارر کامیڈی فلم روحی میں دیکھا گیا تھا ۔ اس کے علاوہ اداکارہ دوستانہ 2 میں بھی نظر آنے والی ہیں ۔ فلم میں اداکارہ کی جوڑی کارتک آرین کے ساتھ نظر آنے والی تھی ، لیکن اب کارتک اس فلم کا حصہ نہیں رہ گئے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 16, 2021 03:49 PM IST