جھانوی کپور نے پنجاب میں شروع کی ’گڈ لک جیری’ کی شوٹنگ، شیئر کیا فرسٹ لُک
جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) نے اپنی اگلی فلم ’گڈ لک جیری (Good Luck Jerry)’ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ جھانوی کپور نے آج ہی انسٹا گرام (Instagram) پر فلم کا فرسٹ لُک شیئر کیا ہے، جس میں وہ پنجاب (Punjab) کی گلیوں میں شلوار سوٹ پہنے نظر آرہی ہیں۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Jan 11, 2021 04:43 PM IST

جھانوی کپور نے پنجاب میں شروع کی ’گڈ لک جیری’ کی شوٹنگ، شیئر کیا فرسٹ لُک
سال 2018 میں ریلیز ہوئی ’دھڑک (Dhadak)’ سے اپنی اداکاری کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ جھانوی کپور (Janhvi Kapoor) کے ستارے بلندی پر ہیں۔ گزشتہ سال نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی، ان کی فلم ’گنجن سکسینہ: دی کارگل گرل (Gunjan Saxena: The Kargil Girl)’ ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ ان کی اداکاری کی بھی لوگوں نے کافی تعریف کی تھی۔ اب خبر ہے کہ جھانوی کپور نے اپنی اگلی فلم ’گڈ لک جیری (Good Luck Jerry)’ کی شوٹنگ کردی ہے۔ جھانوی کپور نے آج ہی انسٹا گرام پر فلم کا فرسٹ لُک شیئر کیا ہے، جس میں وہ پنجاب کی گلیوں میں شلوار سوٹ پہنے نظر آ رہی ہیں۔
View this post on Instagram
ٹریڈ انالسٹ ترن آدرش نے فلم سے جڑا ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا- ’آنند رائے کے پروڈکشن میں نظر آئیں جھانوی کپور- جھانوی کپور گڈ لک جیری میں نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ آج سے پنجاب میں شروع ہوگئی ہے۔ فلم کا پہلا شیڈول مارچ 2021 سے شروع ہوگا۔ فلم کو سدھارتھ سین گپتا ڈائریکٹ کر رہے ہیں۔ شبھاش کرن اور آنند ایل رائے کے ذریعہ فلم کو پیش کیا جائے گا۔ فلم میں دیپک ڈوبریال، میتا وششٹھ، نیرج سود اور سشانت سنگھ نظر آنے والے ہیں۔ فلم کو کلر یلو پروڈکشن، لائیکا پروڈکشن اور سنڈائل انٹرٹینمنٹ نے پروڈیوس کیا ہے۔
View this post on Instagram
کچھ دن پہلے جھانوی کپور اپنے مبینہ بوائے فرینڈ کارتک آرین کے ساتھ چھٹیاں منانے گوا گئی تھیں، جہاں دونوں وقت گزارتے نظر آئے تھے۔ حال ہی میں دونوں ساتھ میں ممبئی لوٹے ہیں۔ کارتک جھانوی کپور کے ساتھ دوستانہ فلم کے دوسرے پارٹ میں نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ جھانوی کپور، راجکمار راو کے ساتھ روحی افزانہ میں نظر آنے والے ہیں۔ جھانوی کپور کے پاس ’تخت’ کا بھی آفر ہے۔