ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

جاوید اختر نے کنگنا رانوت کے خلاف ہتک عزت کی شکایت کی، پولیس کو جانچ کا حکم

ممبئی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو پولیس کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے خلاف نغمہ نگار جاوید اختر (Javed Akhtar) کے ہتک عزت کی شکایت کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔ اس کی جانچ رپورٹ 16 جنوری تک عدالت کو سونپنی ہوگی۔

  • Share this:
جاوید اختر نے کنگنا رانوت کے خلاف ہتک عزت کی شکایت کی، پولیس کو جانچ کا حکم
جاوید اختر نے کنگنا رانوت کے خلاف ہتک عزت کی شکایت کی، پولیس کو جانچ کا حکم

ممبئی: اپنے متنازعہ بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہنے والی ’پنگا گرل’ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت کی مشکلات میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ ممبئی کی ایک عدالت نے ہفتہ کو پولیس کو حکم دیا کہ وہ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) کے خلاف نغمہ نگار جاوید اختر (Javed Akhtar) کے ہتک عزت کے شکایت کی جانچ کرنے کا حکم دیا۔ اس کی جانچ رپورٹ 16 جنوری تک عدالت کو سونپنی ہوگی۔


جاوید اختر نے ٹی وی انٹرویو میں ان کے بارے میں قابل توہین اور بے بنیاد الزام لگانے پر گزشتہ ماہ اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں کنگنا رانوت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی۔ انہوں نے قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت اداکارہ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا تھا۔ جاوید اختر کے وکیل نرجن مندارگی نے کہا کہ مجسٹریٹ عدالت نے ہفتہ کو جوہو پولیس سے معاملے کی جانچ کرنے اور 16 جنوری تک رپورٹ جمع کرانے کو کہا ہے۔ سماعت کے دوران نغمہ نگار جاوید اختر عدالت میں موجود تھے۔


جاوید اختر نے ٹی وی انٹرویو میں ان کے بارے میں قابل توہین اور بے بنیاد الزام لگانے پر گزشتہ ماہ اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں کنگنا رانوت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی۔
جاوید اختر نے ٹی وی انٹرویو میں ان کے بارے میں قابل توہین اور بے بنیاد الزام لگانے پر گزشتہ ماہ اندھیری میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ کی عدالت میں کنگنا رانوت کے خلاف مجرمانہ شکایت درج کرائی تھی۔


55 سالوں میں جاوید اختر کی بنائی عزت کو نقصان پہنچا

نغمہ نگارو جاوید اختر کے وکیل نے دلیل دی کہ گزشتہ 55 سالوں میں جاوید اختر نے اپنا وقار بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کنگنا رانوت نے ٹی وی اور سوشل میڈیا پر ان کے خلاف بے بنیاد تبصرہ کیا، جس سے ان کے وقار کو نقصان پہنچا۔ جاوید اختر نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ اس سال جون میں اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ موت کے بعد بالی ووڈ میں موجود ایک ’منڈلی’ کا حوالہ دیتے ہوئے کنگنا رانوت نے ان کا نام بھی گھسیٹا تھا۔ اس میں کہا گیا کہ کنگنا رانوت نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ جاوید اختر نے انہیں اداکار رتک روشن کے ساتھ اپنے مبینہ رشتے کے بارے میں نہ بولنے کو لے کر بھی دھمکی دی تھی۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ کنگنا رانوت کے ذریعہ دیئے گئے ان سبھی بیانات کو لاکھوں لوگوں نے دیکھا اور اس سے جاوید اختر کا وقار دھومل ہوا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Dec 19, 2020 08:55 PM IST