ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

سیف علی خان پر 49 سال کی عمر میں چڑھا جوانی کا نشہ ، دوسری عورت کے ساتھ ہوٹل میں نظر آئے ، ویڈیو آیا سامنے

فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سیف علی خان ایک ایسے کنوارے لڑکے کا رول ادا کررہے ہیں ، جو نشے اور لڑکیوں کا عادی ہے ۔

  • Share this:
سیف علی خان پر 49 سال کی عمر میں چڑھا جوانی کا نشہ ، دوسری عورت کے ساتھ ہوٹل میں نظر آئے ، ویڈیو آیا سامنے
سیف علی خان پر 49 سال کی عمر میں چڑھا جوانی کا نشہ ، دوسری عورت کے ساتھ ہوٹل میں نظر آئے ، ویڈیو آیا سامنے

بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کو ان کے الگ الگ کرداروں کیلئے جانا جاتا ہے ۔ انہوں نے کئی چیلنجنگ کرداروں کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ ادا کیا ہے ۔ اسی سلسلہ میں ان کے نام ایک اور کردار ہو رہا ہے ۔ یہ کردار 49 سال کی عمر میں ایک پلے بوائے بننے کا ہے ۔ سیف علی خان کی اگلی فلم جوانی جان من میں وہ ایک ایسے جوان لڑکے کا کردار ادا کررہے ہیں ، جو اکثر پب میں ڈانس کرنے اور نئی نئی لڑکی کے ساتھ ہوٹل کے کمرے میں رات گزارتا ہے ۔ یہاں تک کہ جب اس کے گھر والے اس سے شادی کرکے گھر بسانے کی بات کرتے ہیں تو وہ خود کو غیر آرام دہ محسوس کرنے لگتا ہے ۔


فلم کے ٹیزر میں دکھایا گیا ہے کہ سیف علی خان ایک ایسے کنوارے لڑکے کا رول ادا کررہے ہیں ، جو نشے اور لڑکیوں کا عادی ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ فلم میں تین نسلوں کی اداکاراوں کو لیا گیا ہے ۔ اس میں 48 سال کی اداکارہ تبو اور 36 سال کی اداکارہ کبری سیت کے علاوہ 22 سال کی عالیہ فرنیچروالا بھی نظر آئیں گی ۔


عالیہ فرنیچر والا کی یہ ڈیبیو فلم ہے ۔ وہ خود بھی اپنے خاندان میں تیسری نسل کی اداکارہ ہوں گی ۔ نانی پروتما بیدی اور ماں پوجا بیدی کے بعد وہ فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں ۔ جبکہ ان کے نانا کبیر بیدی آج بھی فلمی دنیا میں سرگرم ہیں ۔ عالیہ سے کئی لوگوں کی کافی امیدیں وابستہ ہیں ۔ وہ فلموں میں آنے سے پہلے ہی اپنے انسٹاگرام کی انتہائی بولڈ تصاویر اور اس سے بھی زیادہ بولڈ خیالات کیلئے مشہور ہیں ۔


عالیہ فرینچروالا اپنی حاضر جوابی سے کئی مرتبہ ٹرولرس کا منہ بند کرچکی ہیں ۔ اب وہ جوانی جان من سے فلمی دنیا میں قدم رکھ رہی ہیں ۔ اس میں ان کے ساتھ سیف علی خان بھی ہوں گے ۔
First published: Dec 27, 2019 06:54 PM IST