உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    سیف علی خان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر کے اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ ، جانئے کیا ہے وجہ

    سیف علی خان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر کے اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ ، جانئے کیوں ۔ تصویر : Videograb Instagram @viralbhayani)

    سیف علی خان کے بیٹے تیمور اور جہانگیر کے اس ویڈیو نے انٹرنیٹ پر مچایا تہلکہ ، جانئے کیوں ۔ تصویر : Videograb Instagram @viralbhayani)

    سیف علی خان اور کرینہ کپور خان اپنے دونوں بیٹوں تیمور علی خان اور جہانگیر علی خان Taimur-Jehnagir Ali khan) کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے گئے ۔

    • Share this:
      ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان اور اداکار سیف علی خان اپنے دونوں بچوں تیمور علی خان اور جہانگیز علی خان کے ساتھ ممبئی ایئرپورٹ پر دیکھے گئے ۔ خان کنبہ مالدیپ سے آج ہی ممبئی لوٹا ہے ۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جم کر وائرل ہورہا ہے ، جس کو پیپراجی ویرل بھیانی نے شیئر کیا ہے ۔ اس ویڈیو میں سیف اور کرینہ کے چھوٹے بیٹے جیہ کو ان کی آیا کی گود میں دیکھا جاسکتا ہے ۔

      ویڈیو میں جیہ کافی کیوٹ لگ رہا ہے ۔ کیمرے میں اس کا پورا چہرہ نظر آرہا ہے ۔ بلیو ٹی شرٹ اور شارٹ پہنا ہوا ہے ۔ اس کے چہرے پر ہلکی مسکراہٹ نظر آرہی ہے ۔ وہیں تیمور علی خان آیا کے پیچھے پیچھے چلتا ہوا آرہا ہے ۔ وہ ایک جگہ سیڑھیوں پر کودتے ہوئے بھی نظر آتا ہے ۔ اس کے بعد ایک شخص اس کا ہاتھ پکڑ لیتا ہے اور تیمور اس سے ہاتھ چھڑا کر کار کی طرف جانے لگتا ہے ۔

      تیمور نے ماسک پہن رکھا ہے ۔ اس نے لال رنگ کا شارٹ اور گرین ٹی شرٹ پہن رکھی ہے ۔ اس کے بعد سیف علی خان اور کرینہ کپور خان دروازہ سے باہر آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔ دونوں نے دھوپ سے بچنے کیلئے کالا چشمہ لگا رکھا ہے ۔



       




      View this post on Instagram





       

      A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)





      بتادیں کہ کرینہ کپور خان کنبہ کے ساتھ گزشتہ ویک اینڈ پر مالدیپ چھٹیوں پر گئی تھیں ۔ کرینہ کپور خان نے شوہر سیف علی خان کی سالگرہ کا جشن منانے کیلئے اس چھٹی کا پلان بنایا تھا ۔ 16 اگست کو سیف کی سالگرہ تھی ۔ ایک دن پہلے انہوں نے بیٹے جیہ کی بھی تصویر شیئر کی تھی ۔ جیہ 21 اگست کو چھ مہینے کا ہوگیا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: