ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

7 سال پہلے اداکارہ جیا خان نے کی تھی خودکشی، اب ان کی ماں نے سلمان خان پر لگائے سنگین الزام

جیا خان کی ماں (Jiah Khan Mother) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اداکار سلمان خان (Salman Khan) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔

  • Share this:
7 سال پہلے اداکارہ جیا خان نے کی تھی خودکشی، اب ان کی ماں نے سلمان خان پر لگائے سنگین الزام
7 سال پہلے اداکارہ جیا خان نے کی تھی خودکشی، اب سلمان خان پر لگا یہ سنگین الزام

ممبئی: سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد سے بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں جیسے اتھل پتھل مچ گئی ہے۔ ان کی خود کشی (Suicide) نے انڈسٹری پر کئی سوال کھڑے کر دیئے ہیں۔ حال ہی میں اس حادثہ کے بعد جہاں بالی ووڈ کے کئی اسٹارس کے خلاف پٹنہ میں احتجاجی مظاہرہ ہوا تھا تو وہیں خودکشی کے اس معاملے میں بہار کے مظفر پور میں سلمان خان (Salman Khan) سمیت 8 فلمی ہستیوں پر کیس درج کیا گیا ہے۔ ان سب کے درمیان آنجہانی اداکارہ جیا خان کی ماں رابعہ خان کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر زبردست وائرل ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں انہوں نے سشانت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سلمان خان اور بالی ووڈ کے کام کرنے کے طریقے پر سخت حملہ کیا ہے۔


جیا خان نے 2013 میں ڈپریشن کے سبب خود کشی کرلی تھی، جس کے بعد ان کے مبینہ بوائے فرینڈ سورج پنچولی سے پولیس نے لمبی پوچھ گچھ کی تھی۔ وہیں حال ہی میں ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کی مانیں تو سشانت سنگھ راجپوت کے انتقال کی خبر سن کر جیا خان کی ماں رابعہ خان سامنے آئ ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کے کام کرنے کے طریقے پر حملہ کرتے ہوئے جیا خان کے کیس کو یاد کیا ہے۔ انہوں نے اس دوران سلمان خان پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔



رابعہ خان نے کہا، ’میری ہمدردی سشانت سنگھ راجپوت کی فیملی کے ساتھ ہے، یہ کوئی مذاق نہیں ہے بلکہ دل دہلا دینے والا معاملہ ہے۔ اب بالی ووڈ کو بدلنا ہوگا۔ بالی ووڈ کو پوری طرح سے ایسا کرنا بند کرنا ہوگا۔ کسی کو بُلی کرنا بھی ایک طرح سے کسی کا قتل کرنا ہی ہے’۔ رابعہ خان اس ویڈیو میں آگے کہتی ہیں، ’جو کچھ بھی ہو رہا ہے، اس نے مجھے 2015 کی یاد دلا دی ہے۔ جب میں بیٹی کے کیس میں ایک سی بی آئی افسر سے ملی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے سلمان خان کا فون آیا تھا، وہ روز فون کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اس لڑکے پر ہم نے بہت پیسہ انویسٹ کیا ہے، لڑکے سے پوچھ گچھ مت کرو، اسے مت چھوو تو ہم کیا کرسکتے ہیں میڈم’۔

رابعہ خان کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر زبردست ہنگامہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ سلمان خان پر رابعہ خان کا یہ الزام کئی بڑے سوال پیدا کررہا ہے۔

 




First published: Jun 17, 2020 11:43 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading