உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں جان ابراہم کی خوبصورت اہلیہ، جانیں کیا ہے وجہ

    لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں جان ابراہم کی خوبصورت اہلیہ

    لائم لائٹ سے دور رہتی ہیں جان ابراہم کی خوبصورت اہلیہ

    جان ابراہم کے بارے میں تو آپ بہت کچھ جانتے ہوں گے، لیکن ان کی اہلیہ پریا رونچل کیمرے کے سامنے کم ہی آتی ہیں۔

    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ کے سب سے خوبصورت ایکشن ہیرو جان ابراہم آج اپنا 47 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ عاشقانہ فلموں (اراٹک فلموں) سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والے جان ابراہم کوآج حب الوطنی والی فلموں کےلئے پہچانا جاتا ہے۔ جان ابراہم کی فلمیں باکس آفس پربھلے ہی شور مچا دیتی ہیں، لیکن خود جان ابراہم ذاتی زندگی میں کافی خاموش ہیں۔ وہ اپنی انفرادی زندگی کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرتے۔ جان ابراہم کی طرح ہی ان کی اہلیہ پریا رونچل بھی لائم لائٹ سے دورہی رہتی ہیں۔ یہاں تک کہ جان ابراہم اپنے سوشل اکاؤنٹ پر بھی بیوی کے ساتھ تصویریں بہت کم شیئرکرتے ہیں۔

      اپنی انفرادی زندگی پربہت کم بات کرنے والے جان ابراہم نے 2015 میں اپنی شادی کا اعلان کرکے سبھی کو حیران کردیا تھا۔ انہوں نے اپنی لانگ ٹرم گرل فرینڈ پریا رونچل سے شادی کی تھی، جہاں ایک طرف جان ابراہم ایک اداکار ہیں، وہیں دوسری طرف ان کی اہلیہ پریا ایک فائنانشیل انالسٹ ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ شوہر - بیوی دونوں ہی اپنی انفرادی زندگی میں کافی شرمیلے ہیں اوراپنے انفرادی باتوں کوکیمرے کے سامنے شیئرنہیں کرتے۔

      جان ابراہم کی طرح ان کی اہلیہ کو بھی لائم لائٹ پسند نہیں ہے۔


      ایسا بہت کم ہی ہوا ہے جب میڈیا کے سامنے جان ابراہم نے اپنی اہلیہ پریا رونچل کو لے کربات کی ہو۔ حالانکہ فلم 'ستیہ میو جیتے' کی ایک پرموشنل ایونٹ کے دوران جان ابراہم نے اپنی اہلیہ کو لے کرکھل کر باتیں کی تھیں۔ جان ابراہم نے بتایا تھا کہ پریا دونوں کے رشتوں  میں  پختگی اوراستحکام رکھتی ہیں۔ وہ ایک بہترین انسان ہیں۔ جان ابراہم نے کہا تھا کہ وہ لائم لائٹ پسند نہیں کرتیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کی فٹبال ٹیم اور پروڈکشن ہاؤس کے پیچھے پریا رونچل کا ہی دماغ اورکوشش ہے۔

      پریا رونچل ہمیشہ جان ابراہم کو سپورٹ کرتی ہیں۔


       ظاہر طورپر جان ابراہم اپنی اہلیہ سے بے حد پیارکرتے ہیں، جس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ دونوں ایک جیسے خاموش مزاج کے ہیں۔ پریا خود ہی کیمرے کے سامنے آنا پسند نہیں کرتیں، لیکن وہ ہمیشہ جان ابراہم کو سپورٹ کرتی ہیں۔
      First published: