بالی ووڈ کے اس مشہور کوریوگرافر پر ڈانسر نے لگایا سنگین الزام ، آفس میں زبردستی جنسی تعلقات بنانے کی کوشش کی
خاتون ڈانسر نے گنیش آچاریہ کے خلاف کیس درج کروایا ہے ۔ فائل فوٹو ۔
ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کے مطابق گنیش آچاریہ نے زبردستی پورن دکھانے کے ساتھ متاثرہ پر جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو بنایا ۔ ایسا نہ کرنے پر وہ مسلسل اس کو دھمکی دینے لگے ۔
بالی ووڈ انڈسٹری کے مشہور کوریوگرافر گنیش آچاریہ کے خلاف درج کرائی گئی ایف آئی آر کو لے کر ممبئی پولیس نے بات کی ہے ۔ نیوز 18 انڈیا کے آشیش سنگھ نے ممبئی پولیس کے اے سی پی سنیل بونڈے سے اس سلسلہ میں بات چیت کی ۔ انہوں نے ایف آئی آر میں لگائے گئے سبھی الزامات کے بارے میں کھل کر بتایا ۔ انہوں نے بتایا کہ الزام لگانے والی خاتون ڈانسر کبھی ان کے ساتھ کام کرتی تھیں ۔ انہوں نے ایف آئی آر کی بنیاد پر پورے معاملہ کی جانکاری دی ۔
انہوں ے بتایا کہ متاثرہ سال 2009-10 میں گنیش آچاریہ کے ساتھ ڈانسر کے طور پر کام کرتی تھی ۔ ایک دن جب وہ گنیش آچاریہ کے اوشی وارہ میں واقع دفتر پر پہنچی تو گنیش آچاریہ تیز آواز میں پورن دیکھ رہے تھے ۔ ایف آئی آر کے مطابق انہوں نے متاثرہ کو بھی پورن دیکھنے کیلئے مجبور کرتے ہوئے اس کے ساتھ زبردستی جسمانی تعلقات قائم کرنے کی کوشش کی ۔ ایف آئی آر میں لگائے گئے الزامات کے مطابق گنیش آچاریہ نے زبردستی پورن دکھانے کے ساتھ متاثرہ پر جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباو بنایا ۔ ایسا نہ کرنے پر وہ مسلسل اس کو دھمکی دینے لگے ۔ متاثرہ کسی طرح سے وہاں سے نکلنے میں کامیاب رہی ۔ لیکن معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا ۔ متاثرہ کا الزام ہے کہ کچھ دنوں پہلے گنیش آچاریہ کے کہنے پر دو لوگوں نے متاثرہ کے ساتھ مار پیٹ بھی کی تھی ۔
ممبئی پولیس کی جانب سے اس سلسلہ میں کارروائی سے متعلق سوال پر انہوں نے بتایا کہ ہم نے پوچھ گچھ کیلئے بلایا ہے ۔ قانونی طریقہ سے جانچ ہوگی اور کارروائی کی جائے گی ۔ خیال رہے کہ گنیش آچاریہ پر اس کے علاوہ بھی کئی دیگر طرح کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں ۔
کئی ابھرتے ہوئے ڈانسرس اور جونیئر ڈانسرس کے گروپ نے ان پر پروڈیوسر سے زیادہ پیسے لے کر انہیں کم پیسے دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے ۔ ایک گروپ نے نیوز 18 سے براہ راست بات چیت میں کہا کہ گنیش پروڈیوسرس سے جونیئر ڈانسروں کیلئے ایک دن کا 5000 ہزار لیتے ہیں ، لیکن جن سے کام کراتے ہیں ان کو 2500 ہزار روپے ہی دیتے ہیں ۔
ادھر اس سلسلہ میں گنیش آچاریہ نے بھی اپنا بیان جاری کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ سب میرے خلاف کی جارہی ایک بڑی سازش کا حصہ ہے ، میں پہلے اس معاملہ پر میڈیا کو پوری بات بتا چکا ہوں ، ان دنوں کئی لوگ میری شبیہ خراب کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور اس طرح کے غلط الزامات لگا رہے ہیں ۔ یہ فلمی دنیا سے ہی وابستہ ایک معاملہ ہے ۔ میں نے ان لوگوں پر ڈانسرس کے مفادات کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے ان کے خلاف آواز اٹھائی تو انہوں نے اس طرح کی سازش شروع کردی ۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔