بڑی خبر! قادر خان کے بڑے بیٹے کا انتقال ، کناڈا میں سیکورٹی افسر تھے عبدالقدوس
مرحوم اداکار قادر خان (Kader Khan) کے بڑے بیٹے عبدالقدوس (Abdul Quddus) کا کناڈا میں انتقال ہوگیا ہے ۔ عبد القدوس کنبہ کے ساتھ کناڈا میں رہتے تھے اور وہیں ائیرپورٹ پر سیکورٹی افسر کے طور پر کام کرتے تھے ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Apr 01, 2021 05:25 PM IST

بڑی خبر! قادر خان کے بڑے بیٹے کا انتقال ، کناڈا میں سیکورٹی افسر تھے عبدالقدوس ۔ تصویر : @KaderKhan
ممبئی : مرحوم اداکار قادر خان کے بڑے بیٹے عبد القدوس کا کناڈا میں انتقال ہوگیا ہے ۔ وہ قادر خان کی پہلی اہلیہ کے بڑے بیٹے تھے ۔ عبد القدوس اہل خانہ کے ساتھ کناڈا میں رہتے تھے اور وہیں ایئرپورٹ پر سیکورٹی افسر کے طور پر کام کرتے تھے ۔ عبدالقدوس کے انتقال کی جانکاری ویرل بھیانی نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے ۔
سال 2018 میں قادر خان کا بھی 81 سال کی عمر میں کناڈا میں انتقال ہوگیا تھا ۔ 21 دسمبر کو قادر خان نے آخری سانس لی تھی ۔ بالی ووڈ میں 300 سے زیادہ فلموں میں اداکاری سے لے کر ڈائیلاگ لکھنے تک کا کام کرنے والے قادر خان نے عذری خان سے شادی کی تھی ۔ ان کے تین بیٹے ہیں ، جن میں سے عبدالقدوس سب سے بڑے تھے ۔

تصویر : @ViralBhayani
اداکار ہونے کی وجہ سے قادر خان کے گھر میں اداکاری کا ماحول تھا ۔ بچپن میں جب ان کا بیٹا سرفراز ٹی وی دیکھتا تھا تو ان کا دل کرتا تھا کہ وہ بھی اداکاری کرے ۔ اسی ماحول کو دیکھتے ہوئے سرفراز نے بھی اداکار بننے کے بارے میں سوچا لیکن سرفراز نے کبھی اپنے والد کو اس خواب کے بارے میں نہیں بتایا ۔ قادر خان نہیں چاہتے تھے کہ ان کا کوئی بھی بیٹا اداکار بنے۔