ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

17 گھنٹے درد کے بعد کالکی نے دیا تھا بچے کو جنم، بوائے فرینڈ کی گود میں نظر آئی تصویر

الکی نے اپنے بوائے فرینڈ ہرشبرگ کی بیٹی کو جنم دیا اور ان دنوں وہ مدر ہڈ انجوائے کررہی ہیں۔ کالکی اور ہرشبرگ نے اپنی بیٹی کا نام رکھا ہے۔ دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔ کالکی کا یہ پہلا بچہ ہے۔

  • Share this:
17 گھنٹے درد کے بعد کالکی نے دیا تھا بچے کو جنم، بوائے فرینڈ کی گود میں نظر آئی تصویر
الکی نے اپنے بوائے فرینڈ ہرشبرگ کی بیٹی کو جنم دیا اور ان دنوں وہ مدر ہڈ انجوائے کررہی ہیں۔ کالکی اور ہرشبرگ نے اپنی بیٹی کا نام رکھا ہے۔ دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔ کالکی کا یہ پہلا بچہ ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کالکی کوچلن حال ہی میں ماں بنی ہیں۔ کالکی نے اپنے بوائے فرینڈ ہرشبرگ کی بیٹی کو جنم دیا اور ان دنوں وہ مدر ہڈ انجوائے کررہی ہیں۔ کالکی اور ہرشبرگ نے اپنی بیٹی کا نام رکھا ہے۔ دونوں نے ابھی تک شادی نہیں کی تھی۔ کالکی کا یہ پہلا بچہ ہے۔ کالکی نے حال ہی میں اپنی ننھی پری Sappho کے فٹ پرنٹس کی ایک تصویر کے ساتھ ہی اپنے جذبات شیئر کئے تھے۔ اب کالکی نے اپنی بیٹی کی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بچی کے جنم کے وقت ہونے والی پریشانی کو انہوں نے اپنے فینس کے ساتھ شیئر کیا ہے۔

ان تصویروں کو کالکی کوچلن نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔ تصویر میں اسپتال کی ٹیم بھی ساتھ نظر آرہی ہے۔ انہوں نے تین تصویروں کو شیئر کیا ہے اور لکھا ہے۔ 'ٹیولپس وومین کیئر کی پوری ٹیم کی میں احسانمند ہوں۔ 17 گھنٹے درد سے جوجھنے کے بعد جب میں نے ہار مان لی اور میں نے ڈاکٹرس سے بھیک مانگی کہ میرے بچے کو کیسے بھی کرکے اس دنیا میں لیکر آؤ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے اتنی محنت کرکے واٹر برتھ کروانے کی کوشش کی ہے، مجھے ہمت نہیں ہارنی چاہئے اور پھر تقریبا ایک گھنٹے کے بعد Sappho نے جنم لیا۔ آپ لوگ شاندار ہیں'۔





حال ہی میں انہوں نے بیٹی کا نام بتاتے ہوئے ایک تصویر شیئر کی تھی۔ یہ تصویر Sappho  کے فٹ پرنٹس کی تھی۔ کالکی نے انسٹاگرام پر لکھا تھا مہربانی کرکے Sappho  کا استقبال کیجئے۔

kalki koechlin, Bollywood, entertainment, Social Media, कल्कि केकलां

 
First published: Feb 12, 2020 10:21 AM IST