உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    بالی ووڈ اداکار نےکیا ٹوئٹ، اچھا ہوا کٹرینہ کیف کو بھائی نے لانچ نہیں کیا ورنہ...

    کٹرینہ کیف ( Katrina Kaif ) ۔ تصویر : انسٹاگرام

    کمال آر خان نے اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس انہوں نے لکھا، ’ٹھیک ہوا کٹرینہ کیف کو سلمان خان نے لانچ نہیں کیا’۔

    • Share this:
      ممبئی: اکثر اپنے بیانات سے سرخیوں میں رہنے والے بالی ووڈ اداکار کمال آر خان (Kamaal R Khan) ایک بار پھر سرخیوں میں ہے اور اس بار بھی وجہ ان کا ایک بیان ہی ہے۔ اس بار انہوں نے کسی سماجی یا پھر سیاسی معاملے میں بیان نہیں دیا بلکہ انہوں نے بالی ووڈ (Bollywood) کی ایک اسٹار اداکارہ کو لےکر بات کہی ہے۔ کمال آرخان نے اداکارہ کٹرینہ کیف (Katrina Kaif) کو لےکر ایک ٹوئٹ کیا ہے، جس میں انہوں نے لکھا، ’کٹرینہ یف خوش قسمت تھیں، جو انہیں سلمان خان نے لانچ نہیں کیا’۔

      کمال آرخان نےکہا کہ اچھا ہوا جو کٹرینہ کیف کو بھائی نےلانچ نہیں کیا۔ انہوں نےکہا کہ جس کسی کو بھائی نے بالی ووڈ میں انٹری دلوائی وہیا تو پوری طرح ختم ہوگیا یا پھر آج بھی کامیابی کی تلاش میں ادھر ادھر بھٹک رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ایسا ہوتا تو کٹرینہ کیف کو جو مقام ملا ہے، انہوں نے اپنی محنت سے جو حاصل کیا ہے وہ سب نہ مل پاتا اور وہ آج بھی فلاپ رہتیں۔

       کمال آرخان نےکہا کہ اچھا ہوا جو کٹرینہ کیف کو بھائی نےلانچ نہیں کیا۔ تصویر : انسٹاگرام

      کمال آرخان نےکہا کہ اچھا ہوا جو کٹرینہ کیف کو بھائی نےلانچ نہیں کیا۔ تصویر : انسٹاگرام


      کمال آر خان نے جیسے ہی اس بارے میں ٹوئٹ کیا، ان کا یہ ٹوئٹ سوشل میڈیا میں آگ کی طرح پھیل گیا۔ لوگ ان کے اس ٹوئٹ کو پڑھ کر کئی طرح کے ردعمل کر رہے ہیں۔ کٹرینہ کیف کے بارے میں انہوں نے لکھا کہ وہ اس بارے میں کافی خوش قسمت ہیں کیونکہ انہیں بھائی نے لانچ نہیں کیا، نہیں تو وہ ان لوگوں کی طرح فلاپ ہونے کی لسٹ میں ٹاپ پر رہتیں، جیسے دوسری لڑکیاں ہیں۔



      کمال آر خان نے یہ بھی لکھا کہ اچھا ہوا، جو کٹرینہ کیف نے بھائی کو اپنا گاڈ فادر نہیں منتخب کیا، نہیں تو نہ جانے کیا ہوتا ان کے ساتھ یہ اچھا ہے کہ بھائی کی جگہ اکشے کمار ان کے گاڈ فادر ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ کمال نے صرف کٹرینہ کیف کے بارے میں ہی کچھ کہا ہے۔ انہوں نے کرینہ کپور کو بالی ووڈ میں اداکارہ کی سنجے دت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ کرینہ کپور نے اتنے ریکارڈ بنائے ہیں، جنہیں کوئی دوسری اداکارہ 50 سالوں میں بھی نہیں توڑ پائے گی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: