ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کمل ہاسن نے وزیر اعظم مودی کو لکھا کھلا خط ، نوٹ بندی سے بھی بڑی بھول ہے بے ترتیب لاک ڈاون

خط میں کمل ہاسن نے اس لاک ڈاون کو غیر منصوبہ بند اور نوٹ بندی سے بھی بڑی غلطی بتایا ہے ۔

  • Share this:
کمل ہاسن نے وزیر اعظم مودی کو لکھا کھلا خط ، نوٹ بندی سے بھی بڑی بھول ہے بے ترتیب لاک ڈاون
کمل ہاسن نے وزیر اعظم مودی کو لکھا کھلا خط ، نوٹ بندی سے بھی بڑی بھول ہے بے ترتیب لاک ڈاون

اداکار سے سیاستداں بنے کمل ہاسن نے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک کھلا خط لکھا ہے ۔ اس کھلے خط میں کمل ہاسن نے ملک میں ۲۱ دنوں کا لاک ڈاون لگانے کے طریقہ کی تنقید کی ہے ۔ ملک بھر میں یہ لاک ڈاون 25 مارچ سے 21 دنوں کیلئے لگایا گیا ہے ۔ یہ لاک ڈاون کورونا وائرس کو تیزی سے پھیلنے سے روکنے کیلئے لگایا گیا ہے ۔ اسی لاک ڈاون کے تحت اتوار کو وزیر اعظم مودی کی اپیل کے بعد ملک بھر میں لوگوں نے اپنے گھروں کی لائٹیں بند کرکے اپنی بالکنی اور چھت سے چراغ جلا کر روشنی کی ۔


اپنے اس خط میں کمل ہاسن نے اس لاک ڈاون کو غیر منصوبہ بند اور نوٹ بندی سے بھی بڑی غلطی بتایا ہے ۔ کمل ہاسن نے اپنے خط میں لکھا کہ میرا سب سے بڑا ڈر یہ ہے کہ اس مرتبہ پھر نوٹ بندی جیسی غلطی اور بھی بڑی سطح پر دوہرائی جارہی ہے ۔ جہاں نوٹ بندی کی وجہ سے غریبوں نے اپنی جمع پونجی اور روزگار کھودیا تھا ، یہ بے ترتیب لاک ڈاون ہمیں زندگی اور روزگار دونوں چیزیں ایک ساتھ کھونے کی طرف لے جارہا ہے ۔ غریبوں کے پاس آپ کی طرف امید سے دیکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے ۔ ایک طرف آپ سہولیات سے لیس افراد سے روشنی کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں ، جبکہ دوسری طرف غریب آدمی کی جو حالت ہے وہ اپنے آپ میں ایک تماشا بن گئی ہے ۔ جہاں آپ کے لفظوں سے ان کی بالکنی میں تیل کے چراغ جل رہے ہیں وہیں دوسری طرف غریب اپنا اگلا کھانہ بنانے کیلئے تیل تلاش رہا ہے ۔



کمل ہاسن نے مزید لکھا کہ آپ کی آخری دو تقریروں میں آپ کو لوگوں کو تسلی دینی چاہئے تھی جو اس وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے ، لیکن شاید اس سے بھی کہیں زیادہ ضروری چیزیں تھی ۔ یہ سائیکوتھیراپی تکنیک ان خوشحال لوگوں کیلئے ٹھیک ہے ، جن کے پاس جوش بڑھانے کیلئے بالکنی ہے ، لیکن ان کے بارے میں کیا جن کے پاس سر پر چھت تک نہیں ہے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ صرف بالکنی سرکار بن کر نہیں رہنا چاہیں گے ، جو صرف بالکنی لوگوں کیلئے کام کرتی ہے اور غریبوں کو پوری طرح نظر انداز کرتی ہے ، جو ہمارے سماج کے سب سے اہم جزو ہیں ، جو ہمارے مڈل کلاس ، خوشحال اور امیر طبقہ کی زندگی کو چلانے والا سب سے اہم حصہ ہے ۔ غریب آدمی کبھی بھی اخباروں کے پہلے ورق کی خبر نہیں بنتا ، لیکن ان کا کردار ہمارے ملک کی روح کو بنانے میں اور ہماری جی ڈی پی میں نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ۔
First published: Apr 06, 2020 08:37 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading