ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرکے بالی ووڈ کو بتایا اقربا پروری اور جہاد کا گٹر ، کیا یہ بڑا چیلنج

بالی ووڈ (Bollywood) کی پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت (Kangana Ranaut) نے ایک کے ایک بعد ٹویٹ کرکے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کے خلاف اپنی بھڑاس نکالی ہے ۔

  • Share this:
اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرکے بالی ووڈ کو بتایا اقربا پروری اور جہاد کا گٹر ، کیا یہ بڑا چیلنج
اداکارہ کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرکے بالی ووڈ کو بتایا اقربا پروری اور جہاد کا گٹر ، کیا یہ بڑا چیلنج

سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد جس طرح سے بالی ووڈ (Bollywood) کی شبیہ خراب ہوئی ہے ، اس کے بعد اپ پورا بالی ووڈ متحد ہوتا نظر آرہا ہے ۔ مجموعی طور پر 38 ( 34 پروڈکشن ہاوس اور چار اداروں ) نے بالی ووڈ کی شبیہ خراب کرنے کیلئے دو میڈیا ہاواس کو نشانہ پر لیا ہے اور ان کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔ ان سب کے بعد کنگنا رناوت (Kangana Ranaut)  ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ پر جم کر برسی ہیں ۔ انہوں نے بالی ووڈ کو اقربا پروری اور جہاد کا گٹر بتایا اور ساتھ ہی دو ٹوک کہا کہ اب مجھ پر بھی کیس کر دو ۔


بالی ووڈ کی پنگا کوئن یعنی کنگنا رناوت نے ایک کے ایک بعد ٹویٹ کرکے ایک مرتبہ پھر بالی ووڈ کے خلاف اپنی بھڑاس نکالی ۔ انہوں نے پہلے ٹویٹ میں لکھا : بالی ووڈ جو ڈرگس ، استحصال ، اقربا پروری اور جہاد کا گٹر ہے ۔ اس کو صاف کرنے کی بجائے ، بالی ووڈ اسٹرائیکس بیک جیسے ہیش ٹیگ کا استعمال کیا جارہا ہے ۔ میں تو کہتی ہوں کہ مجھ پر بھی کیس کردو ، جب تک میں زندہ ہوں تب تک میں تم سبھی کو ایکسپوز کرتی رہوں گی ۔




کنگنا رناوت نے اگلے ٹویٹ میں لکھا : بڑے ستارے نہ صرف خواتین پر اعتراض کرتے ہیں ، بلکہ نوجوان لڑکیوں کا استحصال بھی کرتے ہیں ۔ وہ سشانت سنگھ راجپوت جیسے نوجوان ستاروں کو ابھرنے نہیں دیتے ہیں ۔ وہ 50 سال کی عمر میں اسکول کڈس کا کردار نبھانا چاہتے ہیں ۔ اگر ان کے سامنے کچھ غلط بھی ہو رہا ہو تو بھی وہ کسی کیلئے کھڑے نہیں ہوتے ہیں ۔





کنگنا نے آخر میں ہندی میں ٹویٹ کیا ، جس میں انہوں نے لکھا کہ میں کئی سالوں سے بالی ووڈ میں استحصال اور بلنگ کی شکایت کررہی ہوں ، آج اسی وجہ سے ایک اداکار کی موت ہوگئی ، اگر سشانت کی موت کے بہانے بالی ووڈ کا گٹر صاف ہورہا ہے تو ان کو اتنی تکلیف کیوں ہورہی ہے ۔ اس کا بھی سارا حساب میرے پاس ہے ۔ کنگنا کے یہ ٹویٹس کافی زیادہ وائرل ہورہے ہیں ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Oct 13, 2020 05:25 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading