ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

کنگنا رانوت نے آدتیہ چوپڑا پر لگائے سنگین الزام، 'سلطان' کے لئے نہ کہنے پر دی تھی دھمکی

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کو لے کر بات کرتے ہوئے کرن جوہر (Karan Johar) پر بڑا الزام لگایا تھا۔

  • Share this:
کنگنا رانوت نے آدتیہ چوپڑا پر لگائے سنگین الزام، 'سلطان' کے لئے نہ کہنے پر دی تھی دھمکی
کنگنا رانوت نے آدتیہ چوپڑا پر لگائے سنگین الزام، 'سلطان' کے لئے نہ کہنے پر دی تھی دھمکی

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت (Sushant Singh Rajput) کے انتقال کے بعد انڈسٹری میں زبردست تنازعہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ جہاں ایک طرف اس معاملے میں تیزی سے پولیس جانچ چل رہی ہے۔ وہیں دوسری طرف نیپوٹزم پر بحث بھی جاری ہے۔ اس معاملے پر شروع سے ہی اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) بولتی نظر آئی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں ایک بار پھر سے کئی حیران کرنے والے انکشاف کئے ہیں۔ کنگنا رانوت نے اپنے تازہ ترین انٹرویو میں سشانت سنگھ خود کشی معاملے پر بات کرتے ہوئے فلم میکر کرن جوہر (Karan Johar) پر بڑا الزام لگایا ہے۔


کنگنا رانوت کی ٹیم سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر ان کے کئی ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔ ان ویڈیوز میں کنگنا رانوت نے انڈسٹری میں آوٹ سائیڈرس کے ساتھ ہونے والے غلط برتاو کو لے کر بات کی تھی۔ وہیں حال میں کنگنا رانوت نے ایک پرائیویٹ نیوز چینل کو دیئے انٹرویو میں کرن جوہر کو لے کر حیران کن انکشاف کیا ہے۔ پنکولا کی ایک رپورٹ کے مطابق تو کنگنا رانوت نے کہا کہ ’ایم ایس دھونی: دی انٹولڈ اسٹوری’ جیسی سپرہٹ فلم دینے کے بعد بھی سشانت سنگھ راجپوت کی فلم ’ڈرائیو’ کو ٹیکرس نہیں مل رہے تھے، جس کی وجہ سے بالی ووڈ میں کئی ٹیلنٹ کو موقع دینے والے ڈائریکٹر - پروڈیوسر نے سشانت سنگھ راجپوت کو فلاپ ہیرو بتا دیا تھا۔


 کنگنا رانوت کی ٹیم سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر ان کے کئی ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔ ان ویڈیوز میں کنگنا رانوت نے انڈسٹری میں آوٹ سائیڈرس کے ساتھ ہونے والے غلط برتاو کو لے کر بات کی تھی۔ فائل فوٹو

کنگنا رانوت کی ٹیم سوشل میڈیا پر سشانت سنگھ راجپوت کو لے کر ان کے کئی ویڈیوز شیئر کرچکی ہیں۔ ان ویڈیوز میں کنگنا رانوت نے انڈسٹری میں آوٹ سائیڈرس کے ساتھ ہونے والے غلط برتاو کو لے کر بات کی تھی۔ فائل فوٹو


کنگنا رانوت کا کہنا ہے کہ سشانت کے سپرہٹ فلمیں دینے کے بعد بھی ان کے ساتھ آدتیہ چوپڑا کام نہیں کرنا چاہتے تھے، اس کے پیچھے بھی کرن جوہر تھے۔ انہوں نے کہا کہ اب تو میں نے بھی فلموں کو بینکنگ دینا شروع کردیا ہے، ایسے میں میں یہ سمجھ نہیں پارہی ہوں کہ کرن جوہر کو ’ڈرائیو’ کے لئے ٹیکرس کیسے نہیں مل رہے تھے۔

یہی نہیں اسی انٹرویو میں حال ہی میں کنگنا رانوت نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر وہ معاملے کی جانچ میں اپنے بیانات کو ثابت نہیں کرپائیں تو اپنا پدم شری واپس کرنے کے لئے تیار ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ سشانت سنگھ راجپوت کیس کے بعد ممبئی پولیس نے مجھے بلایا، کیونکہ میں ان دنوں منالی میں ہوں، اس لئے میں نے ان سے کہا کہ کیا آپ کسی کو میرے بچپن کے لئے منالی بھیج سکتے ہیں؟ لیکن اس کے بعد مجھے پولیس نے رابطہ نہیں کیا۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Jul 20, 2020 12:45 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading