کنگنا رانوت کو ملا 'دادی' کا کرارا جواب، کہا۔ 'میں 13 ایکڑ زمین کی مالکن ہوں'
موہیندر کور نے کہا ' مجھ سے کسی نے کہا کہ کسی ایکٹر نے ان کے بارے میں ایسا کہا ہے۔ یہ سن کر مجھے بہت برا لگا۔ وہ کبھی میرے گھر نہیں آئی، اسے نہیں پتہ میں کیا کرتی ہوں اور میں 100 روپئے کیا کروں گی۔ میں 13 ایکڑ زمین کی مالکن ہوں'۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 03, 2020 01:25 PM IST

فوٹو: Twitter @KanganaTeam
نئی دہلی۔ بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت نے حال ہی میں شاہین باغ کے مظاہرے میں شامل ہونے والی 90 سالہ بلقیس بانو کے ساتھ ایک بزرگ دادی کی تصویر شئیر کر کے یہ دعویٰ کیا تھا کہ یہ 100 روپئے کے لئے ہر احتجاج میں شامل ہو جاتی ہیں۔ حالانکہ کنگنا نے تصویر میں دونوں بزرگ دادیوں کو بانو ہی بتایا تھا۔ جبکہ اس میں سے ایک بلقیس بانو اور ایک بٹھنڈا کے بہادر گڑھ جاندیاں گاوں کی رہنے والی موہیندر کور تھیں۔
موہیندر کے پاس ہے 13 ایکڑ زمین
اس کے بعد ٹوئٹر پر کنگنا کے اس دعوے کو لوگوں نے فرضی بتانا شروع کر دیا تھا اور کنگنا سے دادی سے معافی مانگنے کو بھی کہا تھا۔ بعد میں کنگنا کو اپنا یہ ٹویٹ ڈیلیٹ کرنا پڑا تھا۔ اب اس معاملے میں موہیندر کور نے کنگنا رانوت کو کرارا جواب دیا ہے۔ انڈین ایکسپریس میں شائع ایک خبر کے مطابق، موہیندر کور نے کہا ' مجھ سے کسی نے کہا کہ کسی ایکٹر نے ان کے بارے میں ایسا کہا ہے۔ یہ سن کر مجھے بہت برا لگا۔ وہ کبھی میرے گھر نہیں آئی، اسے نہیں پتہ میں کیا کرتی ہوں اور میں 100 روپئے کیا کروں گی۔ میں 13 ایکڑ زمین کی مالکن ہوں'۔
