ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

دفتر میں ہوئی توڑ پھوٹ کیلئے اداکارہ کنگنا رناوت نے بی ایم سی سے مانگا دو کروڑ کا معاوضہ

اداکارہ کنگنا رناوت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس ارسال کیا ہے ۔ اگر بی ایم سی یہ ثابت نہیں کرسکا کہ تعمیر غیر مجاز تھی ، تو 2 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر کنگنا کو ادا کرنے پڑیں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Sep 15, 2020 07:12 PM IST
  • Share this:
دفتر میں ہوئی توڑ پھوٹ کیلئے اداکارہ کنگنا رناوت نے بی ایم سی سے مانگا دو کروڑ کا معاوضہ
دفتر میں ہوئی توڑ پھوٹ کیلئے اداکارہ کنگنا رناوت نے بی ایم سی سے مانگا دو کروڑ کا معاوضہ

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت  (Kangana Ranaut) نے ممبئی میونسپل کارپوریشن (BMC) پر ان کے دفتر کی عمارت کو غیر قانونی طور پر منہدم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کارپوریشن سے 2 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔ کنگنا رناوت نے ممبئی میونسپل کارپوریشن کو نوٹس ارسال کیا ہے ۔ اگر بی ایم سی یہ ثابت نہیں کرسکا کہ تعمیر غیر مجاز تھی ، تو 2 کروڑ روپے معاوضے کے طور پر کنگنا کو ادا کرنے پڑیں گے ۔


خیال رہے کہ کچھ دنوں پہلے کارپوریشن کی جانب سے کنگنا رناوت کے مبینہ طور پر غیر قانونی دفتر پر بلڈوزر چلایا گیا تھا ۔ اب یہ کیس عدالت میں پہنچا ہے ۔ اب کنگنا رناوت نے بی ایم سی پر ان کے دفتر کی عمارت کو غیر قانونی طور پر منہدم کرنے کا الزام عائد کیا ہے اور بی ایم سی سے 2 کروڑ روپے کے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے ۔


کچھ دنوں پہلے کارپوریشن کی جانب سے کنگنا رناوت کے مبینہ طور پر غیر قانونی دفتر پر بلڈوزر چلایا گیا تھا ۔
کچھ دنوں پہلے کارپوریشن کی جانب سے کنگنا رناوت کے مبینہ طور پر غیر قانونی دفتر پر بلڈوزر چلایا گیا تھا ۔


کنگنا نے عدالت سے یہ بھی درخواست کی ہے کہ وہ بی ایم سی کی کارروائی کے خلاف دائر سابقہ درخواست میں ترمیم کرے اور بی ایم سی کو 2 کروڑ روپے معاوضہ ادا کرنے کی ہدایت دے ۔ کنگنا نے دعوی کیا ہے کہ 40 فیصد املاک کو نقصان پہنچا ہے ۔ اس معاملہ کی سماعت اگلے ہفتہ ممبئی ہائی کورٹ کرے گا ۔ اگر بی ایم سی یہ ثابت نہ کرسکا کہ تعمیر غیر مجاز ہے تو ، کنگنا کو معاوضے کے طور پر 2 کروڑ روپئے ادا کرنا ہوں گے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 15, 2020 07:09 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading