உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کنگنا رانوت ممبئی سے نکلیں، کہا- بڑے بھاری من سے یہاں سے جارہی ہوں، مجھے دی جارہی ہیں گالیاں

    کنگنا رانوت ممبئی سے نکلیں، کہا- بڑے بھاری من سے یہاں سے جارہی ہوں

    کنگنا رانوت ممبئی سے نکلیں، کہا- بڑے بھاری من سے یہاں سے جارہی ہوں

    بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے کام کی جگہ پر کارروائی کے بعد اب ان کے گھر پر بھی کارروائی کے بارے میں سوچا جا رہا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) زبردست تنازعہ کے بعد پیر کو یہاں سے روانہ ہو رہی ہیں۔ کنگنا رانوت نے ممبئی سے نکلنے سے پہلے ایک ٹوئٹ کرکے اپنی حالت کے بارے میں بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بے حد بھاری من سے ممبئی سے جارہی ہیں کیونکہ یہاں مسلسل ان کے اوپر حملے ہو رہے ہیں اور گالیاں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں خوفزدہ کرنے کے لئے پوری کوشش کی گئی۔

      کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے ٹوئٹ میں کہا کہ ان کے کام کی جگہ پر کارروائی کے بعد اب ان کے گھر پر بھی کارروائی کرنے کا پلان تیار کیا جارہا ہے۔ میرے آس پاس ہمیشہ سیکورٹی کا دستہ، ہتھیار ان سب سے ثابت ہوتا ہے کہ میرا ممبئی کو لے کر دیا گیا پی او کے والا بیان سچ ہے۔

      اس سے پہلے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری (Bhagat Singh Koshiyari) سے ہوئی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے کہا، ’میں نے گورنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے مجھے بیٹی کی طرح سنا۔ میں ایک شہری کے طور پر ان سے ملنے آئی۔ سیاست سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میں نے اپنے ساتھ ہوئی ناانصافی اور جو بھی نامناسب ہوا، اس بارے میں انہیں بتایا۔ یہ غلط برتاو تھا۔

      کنگنا رانوت نے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے  ملاقات کی تھی۔
      کنگنا رانوت نے اتوار کے روز راج بھون میں گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے ملاقات کی تھی۔


      کنگنا رانوت کے ساتھ ان کی بہن رنگولی چندیل بھی تھیں۔ گورنر سے ملاقات کے وقت دونوں نے ماسک اتارکر تصویریں کھنچوائیں۔ کنگنا رانوت گورنر بھگت سنگھ کوشیاری کا پیر چھونے کےلئے بھی جھکیں۔ میٹنگ کے بارے میں بعد میں انہوں نے ٹوئٹ کیا، ’کچھ دیر پہلے مہاراشٹر کے گورنر بھگت سنگھ کوشیاری سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے انہیں اپنے نظریے سے واقف کرایا اور یہ بھی گزارش کی کہ مجھے انصاف ملنا چاہئے۔ اس سے عام شہریوں کا، خاص کرکے بیٹیوں کا اس نظام کے تئیں اعتماد بحال ہوگا’۔

      کنگنا رانوت کے الزام پر شیو سینا کے چیف ترجمان سنجے راوت نے جواب دیا تھا۔
      کنگنا رانوت کے الزام پر شیو سینا کے چیف ترجمان سنجے راوت نے جواب دیا تھا۔


      کنگنا رانوت اور شیو سینا کے درمیان حال ہی میں تنازعہ تب شروع ہوا، جب اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ انہیں ’مووی مافیا’ سے زیادہ ممبئی پولیس سے ڈر لگتا ہے اور مہاراشٹر کی راجدھانی کا موازنہ پاکستان مقبوضہ کشمیر (پی او کے) سے کیا تھا۔ کنگنا رانوت کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے شیو سینا لیڈر سنجے راوت نے مبینہ طور پر کہا تھا ’ہم ان سے گزارش کریں گے کہ انہیں ممبئی نہیں آنا چاہئے۔ یہ اور کچھ نہیں بلکہ ممبئی پولیس کی توہین ہے’۔ کنگنا رانوت نے بدھ کو ہماچل پردیش سے ممبئی لوٹی تھیں۔ انہوں نے الزام لگایا کہ شیو سینا سے ان کے ٹکراو کی وجہ سے مہاراشٹر حکومت انہیں نشانہ بنا رہی ہے۔ انہوں نے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی بھی تنقید کرتے ہوئے سخت الفاظ کا استعمال کیا تھا۔

       

       

       
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: