ہوم » نیوز » انٹرٹینمنٹ

لاک ڈاون کھلتے ہی فیملی کے ساتھ پکنک پر نکلیں کنگنا رانوت، ماں کے ساتھ کیا ڈانس

کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) اپنی پوری فیملی کے ساتھ پکنک (Picnic) پر نکلیں اور جم کر مستی کرتی نظر آئیں۔

  • Share this:
لاک ڈاون کھلتے ہی فیملی کے ساتھ پکنک پر نکلیں کنگنا رانوت، ماں کے ساتھ کیا ڈانس
کنگنا رانوت نے فیملی کے ساتھ منائی پکنک۔ تصویر: Grab- team_kangana_ranaut/Instagram)

ممبئی: گزشتہ کافی دنوں سے لاک ڈاون (Lockdown) کے دوران عام سے لے کر خاص تک ہر کسی نے اپنے گھر میں ہی وقت گزارا۔ وہیں اب جیسے ہی کچھ رعایتیں ملی ہیں، ویسے ہی سبھی کی زندگی دھیرے دھیرے پٹری پر لوٹ رہی ہے۔ گھر میں رہ کر اداکارہ کنگنا رانوت (Kangana Ranaut) نے بھی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزارا۔ وہیں اب لاک ڈاون کھلتے ہی وہ اپنی پوری فیملی کو لے کر پکنک (Picnic) پر نکل پڑی ہیں۔ اس دوران ان کی فیملی کے کافی لوگ نظر آئے۔ وہیں پکنک میں کنگنا رانوت نے اپنے بھانجے سمیت ماں اور بہن کے ساتھ بھی خوب انجوائے کیا۔


دراصل، حال ہی میں کنگنا رانوت ٹیم کے انسٹا گرام اکاونٹ پر ان کا ایک ویڈیو سامنے آیا ہے، جس میں کنگنا رانوت پہاڑوں، جھیلوں اور ہرے میدانوں کے درمیان خوب مستی کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس دوران کنگنا رانوت بے حد خوش نظر آرہی ہیں، وہ کبھی جھیل کے پانی کو چھو کر چلا رہی ہیں تو کبھی اپنے بھانجے کے ساتھ کوالٹی ٹائم گزار رہی ہیں۔ ویڈیو میں کنگنا رانوت کے کئی بھائی بہن بھی نظر آرہے ہیں۔ وہیں سبھی نے مل کر اس فیملی پکنک کو اور بھی خاص بنا دیا ہے۔


 





وہیں ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کنگنا رانوت اپنی ماں کے ساتھ خوبصورت وادیوں کے درمیان مگن ہوکر ڈانس بھی کر رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کنگنا رانوت کی بہن رنگولی چندیل بھی مستی کے موڈ میں نظر آئیں۔ ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کنگنا رانوت کی ٹیم کے انسٹا گرام اکاونٹ پر کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ ’کنگنا رانوت نے اپنی فیملی کے لئے پکنک آرگنائز کی۔ لاک ڈاون کے سبب ویلی میں کوئی بھی ٹورسٹ نہیں ہے، جس کے سبب انہیں آزادی اور شاندار ٹائم ملا، جو انہوں نے سالوں سے نہیں دیکھا’۔

 




واضح رہے کہ کنگنا رانوت کی بہن رنگولی چندیل نے بھی اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر اس پکنک کی خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔ انہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے ان کے کیپشن کے ذریعہ بتایا کہ ’ہمارے والدین کےکہنے پر کنگنا رانوت نے فیملی کے لئے پکنک پلان کی۔ وہ بارش آنے سے پہلے کے موسم کو انجوائے کرنا چاہتے تھے’۔ رنگولی چندیل نے اس آوٹنگ کو فیملی کے لئے بے حد اہم بتایا ہے۔
First published: Jul 04, 2020 05:07 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading